Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 7, 2020

تبلیغی جماعت ہمارے ملک و سماج کے لٸے رحمت ہے ۔۔۔

از/ سکندر اصلاحی / صداٸے وقت ۔
==============================
تبلیغی جماعت ہمارے ملک اور سماج کے لیے رحمت ہے ۔ نامعلوم کتنے لو گوں کی زندگی انقلاب برپا کردیا ۔ور نہ وہی لوگ اج معاشرہ کے لیے عذاب جان ہوتے ۔ مگر یہ تبلیغی جماعت کی محنت اور ان کی بے لوث جدو جہد کا ثمرہ ہے کہ یہ لوگ مسجدوں کو اباد کیے ہوے ہیں ۔ مسلم شناخت کی علامت ہیں ۔ ان کے تمام معاملات  نہایت خاموشی اور سادگی سے انجام پاتے ہیں ۔ شادی بیاہ رہن سہن  سب کچھ سادگی سے ۔ کاروبار میں بھی دین اور دینی احکام ترجیح اول ہوتے ہیں ۔ ان کی محنت سے گلی اور بستیوں کے اوباش قسم کے لوگ نمازوں کے پابند ہو گیے ۔ ان کی اہمیت اور ان کے اثرات سے ارایس ایس اور دیگر اسلام دشمن قوتیں بخوبی واقف ہیں اسی لیے اس بار حکومت اور اس کی ٹولیوں نے جماعت کو نشانہ بنایا ہے ۔ لیکن انشاء اللہ ان سب کو منہ کی کھانی پڑے گی اور ایک دن یہ لہگ اپنے کیے پر پچھتاییں گے ۔ اللہ کی مدد جماعت کے ساتھ ہے اور ہوگی ۔ 
فجر بعد فورا یہ جماعت کےافراد گلی گلی اور دروازہ دروازہ پر نماز  ایمان اور طہارت و پاکیزگی کے لیے نوجوانوں کو سمجھا بتا رہے ہوتے ہیں جب ہمارے جیسے ہزاروں قران کے علمبردار اور محققانہ تعلیم حاصل کیے ہوے افراد سوے پڑے رہتے ہیں ۔
اس وقت موقع ہے کہ ملک کے سامنے تبلیغی جماعت کی اصل تصویر پیش کرنے کے ساتھ حقیقی اسلام کا تعارف ہر ممکن طریقہ سے کرایا جاے اور اس کی ذمہ داری تعلیم یافتہ افراد کی زیادہ ہے ۔

ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی  کارکن جماعت اسلامی ہند    9839538225