Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 13, 2020

تلنگانہ میں ہیڈروکسی کلورکوین دوا مارکیٹ سے غاٸب۔۔بیجا استعمال سے ہو سکتا ہے بڑا نقصان۔

اگر کوئی انسان روزآنہ ہیڈو روكسی کلوروکوین کی ایک گولی کھاتا ہے تو اسے صحت کے شدید مسائل جیسے اچا نک بلڈ پریشر کم ہو جانا اور اور اسکے نتیجہ میں دل کا دورہ پڑنا جیسے خطرہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
حیدر آباد /صداٸے وقت /ذراٸع /١٣ اپریل ٢٠٢٠۔
=============================
امتیاز علی خان ایک نوجوان پلمنالو جسٹ ہیں جو ایک کارپوریٹ ہاسپٹل میں کام کرتے ہیں ان کے زیرِ علاج مریضوں میں کو رونا کے متاثرین بھی ہیں۔ انہیں ان کے سینئر س نے یہ مشورہ دیا کہ وہ بطور احتیاط ہفتے میں ایک بار ہیڈ روکسی کلوروکوین کی خوراک لیں ۔ ڈاکٹر امتیاز نے ایک میڈیکل اسٹور پر اس گولی کو حاصل کرنے کی کوشش کی تو انہیں جواب ملا کہ اس دوا کا اسٹاک بہت پہلے ختم ہوچکا ہے ۔امتیاز نے بہت کوشش کی کی کہ کسی نہ کسی طرح اس دوا کا کم از کم 10 گولیوں پر مشتمل ایک اسٹرپ حاصل کریں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی کورونا کے حوالے سے ہیڈرو کسی کلوروکوین کا نام جب سے میڈیا کے ذریعہ عوام کو معلوم ہوا یہ دوا حیدرآباد کے میڈیکل اسٹورز سے غائب ہونا شروع ہو گئی۔ اب حالت یہ ہے کہ یہ دوا تلنگانہ یا آندھرا پردیش کے کسی میڈیکل اسٹور پر دستیاب نہیں ہے اور دواؤں کے ہول سیلرز کا ماننا ہے کہ اس دوا کی ڈیمانڈ کے باوجود اب یہ دوا ریٹیل مارکٹ کے لیے سپلائی نہیں کی جا رہی ہے۔
حالانکہ حیدرآباد ہندوستان کی فارمیسی کی صنعت میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور یہاں ایک عام سمجھی جانی والی دوا کی قلت حیران کن ہے ہائیڈروکسی کلوروکوین ملیریا کے علاج کے ہندوستان بھر میں آسانی سے دستیاب دوا سمجھی جاتی ہے یہ میڈیکل اسٹورز پر اوور دی کاؤنٹر یعنی بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے حاصل کی جا سکتی ہے ۔ حالانکہ ابھی تک کورونا کا علاج دریافت نہیں ہوا ہے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن یا کسی دوسرے مستند ادارے نے اس بات کی تصدیق نہیں کے کہ کورونا نہ کے علاج میں ہائیڈروکسی کلوروکوین مفید ثابت ہو سکتی ہے لیکن امریکہ کے صدر صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جب ہندوستان سے اس دوا کے ایکسپورٹ پر روک کو ختم کرنے کی اپیل کی تب سے یہ سمجھا جا رہا ہے ہے کہ اس دوا کی شہرت میں اضافہ ہوا اور ایک عام تاثر قائم ہوا کہ یہ دوا کسی نہ کسی طرح کورونا سے بچنے کے لئے کام آئے گی 
حیدرآباد میں میڈیکل اسٹورز کے کے مالکان کا ماننا ہے کہ ان کے پاس ہیڈر آکسی کلوروکوین اسٹاک ختم ہونے کے بعد انہوں نے ہول سیل ڈیلر ز سے مزید اسٹاک کا ڈیمانڈ کیا ہے لیکن دو ہفتے گزر جانے کے باوجود اسکی سپلائی نہیں ہوئی لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو دوا میڈیکل اسٹور سے سے خریدی گئی ہے اس کا کیا ہوا اور یہ کس طرح استعمال کی جا رہی ہے ماہرین کے مطابق شاید عوام نے اسے بطور احتیاط خرید کر رکھ لیا ہے تاکہ مستقبل میں وقت ضرورت کام آسکے۔
دوسرا مفروضہ یہ ہے کہ لوگ اس دوا کو بغیر ڈاکٹر کے مشورہ کے کورونا سے بچنے کے احتیاطی اقدام کے طور پر استعمال کر نا شروع کر چکے ہیں۔ اگر یہ ایسا کرتے ہیں تو یہ ان کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوگا بغیر کسی وجہ کے اگر کوئی انسان روزآنہ ہیڈو روكسی کلوروکوین کی ایک گولی کھاتا ہے تو اسے صحت کے شدید مسائل جیسے اچا نک بلڈ پریشر کم ہو جانا اور اور اسکے نتیجہ میں دل کا دورہ پڑنا جیسے خطرہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ملیریا کے علاوہ ہیڈ روکسی کلوروکوین آرتھرائٹس سے متاثر مریضوں کے استعمال کے لیے بھی تجویز کی جاتی ہے ۔ اچانک اس دوا کے مارکیٹ سے غائب ہونے کی وجہ سے آرتھرائٹس کے مریض بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔