Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 14, 2020

تبلیغی جماعت پرمیڈیا ٹرائل کامعاملہ:پریس کونسل آف انڈیا کو بنایاجائے فریق، سپریم کورٹ کی ہدایت

سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران کہا پریس پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی آپ پریس کونسل آف انڈیا کو کو فریق بنا سکتے ہیں آپ کی عرضی پر ہم دو ہفتے کے بعد سماعت کریں گے۔
نئی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع /14 اپریل 2020
========(====================
: تبلیغی جماعت اور کرونا وائرس کو لے کر ملک میں چل رہے تنازع کو لے کر جمیعت سپریم کورٹ پہنچی تھی لیکن اس معاملے میں سپریم کورٹ نے کسی بھی طرح کی راحت عزت دیتے ہوئے احکام جاری کرنے سے انکار کر دیا ہےیعنی جمیعت علماء کو کسی طرح کی راحت نہیں ملے گی سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران کہا پریس پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی آپ پریس کونسل آف انڈیا کو کو فریق بنا سکتے ہیں آپ کی عرضی پر ہم دو ہفتے کے بعد سماعت کریں گے۔غور طلب ہے کہ جمیعت علماء ہند مولانا ارشدمدنی گروپ نے سپریم کورٹ میں الیکٹرانک میڈیا پرنٹ میڈیا کے خلاف عرضی داخل کی تھی ۔
دائر درخواست میں کہا گیا تھا میڈیا مرکز نظام الدین تبلیغی جماعت کے ہیڈ کوارٹر کو لے کر غیر ذمہ داری کے ساتھ رپورٹنگ کر رہا ہے اس لئے جو میڈیا کا حصہ رہا ہے اور غلط رپورٹنگ کر رہا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ اسی کے ساتھ ساتھ عرضی میں میڈیا پر متعصبانہ طریقے سے رپورٹنگ کرنے کا بھی الزام لگایا گیا تھا اور کوریج پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ شوشل میڈیا پر فرضی خبریں پھیلانے پر کارروائی کے لئے حکم دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشاد مدنی کی جانب سے تبلیغی جماعت کے معاملے پر میڈیا ٹرائل کے خلاف ایڈووکیٹ اعجاز مقبول نے سپریم کورٹ میں یہ درخواست دائر کی تھی۔دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت کے کچھ حصوں سے متعلق پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی رپورٹ نے “پوری مسلم قوم کو نشانہ بنایا۔ اور مسلمانوں کی توہین کی گئی بھی ان کی دل آزاری کی گئی بیشتر اطلاعات میں "کورونا جہاد" ، "کورونا دہشت گردی" یا "اسلامی بنیاد پرستی" جیسے جملے کا استعمال کرتے ہوئے غلط بیانی کی گئی ۔ اور یہ مسلم برادری کے معاملے میں دستور ہند کی دفعہ آرٹیکل 21 کی خلاف ورزی کا معاملہ ہے