Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 7, 2020

ریاستوں کی سفارش پرلاک ڈاون بڑھانے پرغورکر رہی ہے مرکزی حکومت:

تلنگانہ، مہاراشٹر، راجستھان، اترپردیش، آسام، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کورونا وائرس کے سبب پورے ملک میں لگائے گئے لاک ڈاون کی حمایت میں ہیں۔

نئی دہلی:صداٸے وقت /ذراٸع / 7 اپریل 2020.
==============================
 کورونا وائرس کے سبب پورے ملک میں لگائےگئے لاک ڈاون کو مرکزی حکومت بڑھا سکتی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا ہےکہ بہت سی ریاستی حکومتیں اور ماہرین مرکزی حکومت سےگزارش کر رہے ہیں کہ وہ لاک ڈاون میں توسیع کرے۔ مرکزی حکومت اس سمت میں غوروخوض کر رہی ہے۔
واضح رہےکہ ملک کی کم ازکم 7 ریاستوں نے لاک ڈاون کی مدت کو آگے بڑھانےکی حمایت کی ہے۔ ان سات ریاستوں میں پیر کی شب وزارت صحت کے ذریعہ جاری کئےگئے اعدادوشمارکے مطابق 1367 معاملے پائےگئے تھے، جو کل معاملوں کا ایک تہائی ہے۔ ان ریاستوں نے پیرکو اشارہ کیا کہ وہ 21 دن کے قومی لاک ڈاون کے 14 اپریل کو ختم ہونےکے بعد بھی کچھ پابندیاں جاری رکھیں گے۔
ایک طرف تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو نےکہا کہ وہ اپنی ریاست میں لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کرنے کے حق میں ہیں۔ وہیں مہاراشٹر، راجستھان، اترپردیش، آسام، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ جیسی ریاستیں بھی اس کی حامی ہیں۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ اگلے منگل یعنی 14 اپریل کے بعد بھی پابندی کو پوری طرح سے ختم نہیں کریں گے۔