Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 7, 2020

شعبان کی پندرہویں شب مغفرت اور عبادت کی رات ہے


*تحریر:* مفتی اشفاق احمد اعظمی /صداٸے وقت۔
==============================
7 اپریل 2020 آج شعبان کی بارہ تاریخ ہے پندرہویں شب جمعرات کا دن گزار کر  آنے والی رات ہوگی ،عربی مہینہ کی ابتدا چاند کے دیکھنے سے ہوتی ہے چاند دیکھنے کی تاریخ 29 ہوتی ہے اگر چاند نظر آیا تو گذشتہ مہینہ ختم ہوجاتا ہے اور آنے والا مہینہ شروع ہوجاتا ہے ، 29 رجب کو چاند پورے ملک کے مسلمانوں نے دیکھا لیکن کہیں نظر نہیں آیا بعض جگہوں پر مطلع بالکل صاف تھا پھر بھی نظر نہیں آیا اس لۓ امارت شرعیہ ہند نے پورے ملک سے ملی خبروں کو سامنے رکھ کر 29 کی رویت نہ ہونے کا اعلان کیا اور تیس دن پورا کرکے شعبان کا مہینہ شروع ہوا اسی حساب سے پورے ملک میں جمعرات کا دن گزار  کر آنے والی رات پندرہویں شب ہوگی ، ہمارے ضلع اعظم گڈھ کے موضع ننداٶں کے ایک مدرسہ میں کچھ لوگوں نے اطلاع دی کہ ہم لوگوں نے چاند دیکھا ہے مطلع صاف تھا میں نے اس کی اطلاع امارت شرعیہ ہند کو دی اور مختلف جگہوں سے معلومات حاصل کرنے کے لۓ اپیل سوشل میڈیا پر ڈال دی اس لۓ کہ شرعا مطلع صاف ہونے کی صورت میں جم غفیر کی شرعا ضرورت ہوتی ہے یعنی زیادہ لوگوں نے دیکھا ہو صرف ایک جگہ چند لوگوں کا دیکھ لینا تصدیق کے لۓ کافی نہیں ہوتا ہے اگر ملک کے مختلف حصوں میں چند لوگ کٸ جگہوں پر دیکھے ہوں تو ان سب کی گواہی کافی ہوسکتی ہے مگر کہیں سے اس کے علاوہ چاند دیکھنے کی اطلاع مجھے نہیں ملی پھر میں نے دوبارہ امارت شرعیہ سے تحقیق کی اگر کہیں سے کوٸ اطلاع ہو تو غور کیا جاۓ انہوں نے بتایا نہیں ، پورے ملک میں تیس کے حساب سے تاریخ چل رہی ہے اس لۓ تاریخ میں کسی شک و شبہ کی گنجاٸش نہیں ہے اس وقت پوری دنیا میں لوگوں کو کٸ طرح کی مصیبتوں کا سامنا ہے وباٸ مرض کا لوگ شکار ہورہے ہیں ، لاک ڈاٶن سے لوگ مجبورا گھروں میں مقید ہیں ، مسجدیں سنسان ہیں ، غریب مزدور اور یومیہ گزر بسر کرنے والے تنگی کا شکار ہیں ، پوری دنیا کی اقتصادیات تباہ ہورہی ہے جو یقینا انسان کے بگڑے ہوۓ اعمال اور ظلم و زیادتی کا نتیجہ اور اللہ کی ناراضگی ہے ، یہ رات مغفرت و عبادت کی رات ہے حدیث میں آتا ہے کہ اللہ تعالی اس رات میں توبہ قبول کرتا ہے اور بے پناہ مغفرت عطا کرتاہے ، آپ رات کو عبادت کریں ، ذکر و تلاوت کریں اللہ سے اپنی مغفرت اور دنیا کے سارے انسانوں اور مرحومین کے لۓ دعا مغفرت کریں ، اور دنیا کے انسانوں کی مصیبتوں اور پریشانیوں کو دور کرنے لۓ صدق دل سے دعا کریں ، رات میں عبادت کریں اور دن میں روزہ حسب استطاعت رکھیں ، قبرستان نہ جاٸیں ، اجتماعی پروگرام نہ کریں ، مساجد میں عبادت کرنے کے بجاۓ اپنے اپنے گھروں میں عبادت کریں اور اپنے رب کو راضی کرنے کے لۓ گریہ وزاری کریں اور گناہوں پر نادم ہوں ، اللہ بڑا بخشنے والا اور انتہاٸ رحم کرنے والا ہے ، اس کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔