Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 17, 2020

مسلمانوں ‏کی ‏دو ‏تنظیمیں ‏!!!!

از/غلام رسول قاسمی / صداٸے وقت۔
============================
ایک "قدیم تنظیم" جس کے ذمہ دار ہر دور میں علما رہے ہیں، دوسری "جدید تنظیم "عوام کی جو سب کے دلوں کو فتح کرکے اپنا پنجہ گاڑ رہی ہے:
دوسری تنظیموں کی طرح "جمعیتہ علماء ہند" میں بھی بہت سی خامیاں ہو سکتی ہیں اور ہے بھی لیکن اس وقت مسلمانوں کے حقوق کے لیے جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ کوئی تنظیم کیس نہیں لڑ رہی ہے، جمعیۃ نے حالیہ قضیہ میں سپریم کورٹ کے دروازہ تک دستک دی ہے، 
مسلمانوں کے ایک ایک کیس پندرہ پندرہ بیس بیس سال تک لڑتی رہی ہے، باقی تمام تنظیم و تحریک کو اس بات کا خوف ہے کہ کہیں ان پر پابندی نہ لگ جائے اس لیے بڑی بڑی تنظیمیں اور تحریکیں صرف زبانی جمع خرچ اور لیٹر پیڈ تک ہی محدود ہیں، ہاں ایک تنظیم اور ہے جس سے مجھے جمعیۃ علماء ہند سے  زیادہ امیدیں وابستہ ہیں اور وہ ہے "پاپولر فرنٹ آف انڈیا ہے" ، یہ تنظیم اس وقت حکومت کی آنکھوں کا کانٹا بنی ہوئی ہے. جمعیۃ علماء سے زیادہ اس تنظیم سے سرکار اپنے وجود کے لیے خطرہ محسوس کر رہی ہے اور کیوں نہ ہو کہ جمعیۃ کی طرح اس کے ذمہ داروں اور اس سے جڑے نوجوانوں کے اندر بھی اپنی قوم کی خاطر خدمـت کا خوب جذبہ ہے دیکھنے کو مل رہا ہے، میں تجربہ کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں اس معنی کر کہ ان کے جلسے اور میٹنگ میں عرصے سے شرکت کرتا رہا ہوں، حکومت کی کوشش ہیکہ ہے اسے ملک میں پنپنے نہ دیا جائے! یہی وجہ ہے کہ پاپولر پر پابندی لگانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے. اللہ اس تنظیم کو اور اس کے ذمہ داروں کو  ہر شرور و فتن سے مأمون رکھے! 
نوٹ : عاجز کسی بھی تنظیم سے باضابطہ وابستہ نہیں ہے، بس اتنا ضرور ہے کہ جو بھی تنظیم مسلمانوں کے لیے کام کر رہی ہیں ان کی کچھ کوتاہیوں سے قطع نظر کرتے ہوئے بندہ ان کی خدمات کا معترف یے اور ہر حالت میں ان کے ساتھ ہے.

غلام رسول قاسمی
Gulamrasool939@gmail.com

نوٹ۔ادارہ صداٸے وقت کا مضمون نگار کی آرا سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔