Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 9, 2020

ملک میں کورونا سے کسی ڈاکٹر کی پہلی موت۔۔کورونا کا قہر جاری۔

نئی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع /٩ اپریل ٢٠٢٠۔
=============================
ملک میں پہلی بار کورونا سے متاثر ایک ڈاکٹر کی موت ہوگئی ہے۔ اندور کے ریزیسذیڈنٹ ڈاکٹر شتروگھن پنجوانی کورونا سے متاثر تھے اور آج انکی موت ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، ڈاکٹر پنجوانی نے جمعرات کی صبح4 بجے آخری سانس لی۔ کہا جاتا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج نہیں کررہے تھے ۔ تاہم وہ کورونا کے مشتبہ مریض سے رابطے میں آگئے تھے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ 19) متاثرین کی تعداد میں اضافہ کےساتھ ہی یہ 5789 تک پہنچ گئی ہے اوروبا کی وجہ سے اب تک 166 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ اعدادوشمار کےمطابق کورونا وائرس ملک کی 31 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔مزید 55مبثت کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک اسکے 5789 کیسزکی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 65 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 مزید افراد کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد 167 ہو گئی ہے۔ ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 473 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔