Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 11, 2020

ریلوے سنگھرش سمیتی کے کنوینر ڈاکٹر طیب اعظمی کا انتقال!

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١١اپریل 2020)۔
==============================
 ریلوے سنگھرش سمیتی کے کنوینر ڈاکٹر طیب اعظمی کا  طویل بیماری کے بعد آج اعظم گڑھ میں انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون.
ڈاکٹر طیب اعظمی بیماری کے دوران رسول پور بلریا گنج میں مقیم تھے، ڈاکٹر طیب اعظمی نے اعظم گڑھ میں بڑی ریلوے لائن کے علاوہ ریلوے کی دیگر سہولیات کے لئے ایک لمبے وقفے تک دھرنا دینے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
 اعظم گڈھ کے چاند پٹی گاؤں میں پیدا ہوئے ڈاکٹر طیب اعظمی ابتدا سے ہی عوامی مسائل و خدمت خلق کے لیے خود کو وقف کر دیا تھا۔ ۱۹۹۲ میں سگڑی اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر  اسمبلی چناؤ بھی لڑا، اعظم گڈھ ریلوے سنگھرش سمیتی کے صدر بھی رہے، اعظم گڈھ میں ریلوے لائن کی توسیع میں ڈاکٹر طیب اعظمی کا بڑا رول رہا ہے۔ ضلع کے عوامی مسائل کےلئے لڑنا ڈاکٹر طیب اعظمی اپنی زندگی کا  مقصد سمجھتے تھے اور ہر مسائل پے تنہا ہی لڑنے کو ہمہ وقت تیار رہتے تھے ۔ ڈاکٹر طیب اعظمی کو اعظم گڈھ کا گاندھی کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا ۔