Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 11, 2020

کووڈ 19 : تمل ناڈو کا دعوی ، چین سے ریپڈ ٹیسٹ کٹ لے کر آرہا جہاز چلا گیا امریک

 مہاراشٹر کے بعد تمل ناڈو میں ہی سب سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے معاملات بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

صداٸے وقت /ذراٸع / ١٢ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
تمل ناڈو کے چیف سکریٹری نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ریپڈ ٹیسٹ کٹ لے کر آ رہے مال بردار جہاز کو امریکہ کی جانب موڑ دیا گیا ہے ۔ چیف سکریٹری نے یہ بھی کہا ہے کہ 15 تاریخ کی صبح تک لاک ڈاون جاری رہے گا ۔ ایسے میں ہمارے پاس ابھی وقت ہے ۔ ہم وزیر اعظم کے فیصلہ کے حساب سے کام کریں گے ۔
بتادیں کہ مہاراشٹر کے بعد تمل ناڈو میں ہی سب سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے معاملات بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ ریاست میں جمعہ کو 77 نئے معاملات سامنے آئے تھے ، جس کے بعد کل معاملات کی تعداد بڑھ کر 911 ہوگئی تھی ۔
وہیں اس سے پہلے تمل ناڈو حکومت کے ذریعہ تشکیل ایک 19 رکنی خصوصی کمیٹی نے جمعہ کو وزیر اعلی کے پلانی سوامی سے ریاست میں بڑھتے معاملات کے پیش نظر لاک ڈاون کو 14 اپریل سے دو ہفتوں کیلئے مزید بڑھانے کی سفارش کی تھی ۔
وہیں ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کی بات کریں تو 768 نئے کیسیز سامنے آئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کل مریضوں کی تعداد 7529 ہوگئی ہے اور 242 افراد جان گنوا چکے ہیں ۔ 768 افراد صحت یاب ہوکر گھر واپس بھی لوٹ چکے ہیں ۔