Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 14, 2020

مدینہ ‏منورہ ‏میں ‏کورونا ‏متاثرین ‏کی ‏تعداد ‏کم ‏ہونے ‏لگی۔

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے-

صداٸے وقت /ذراٸع /ایجیسیاں / 14 اپریل 2020.
==============================
سبق ویب سائٹ کے مطابق منگل  14 اپریل کو مدینہ منورہ میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 50 ریکارڈ کی گئی جبکہ 7 کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ مرنے والوں کی تعداد 4 بتائی گئی ہے-
مدینہ منورہ میں کرونا سے متاثرین کی تعداد 829 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 29 ہلاک ہوچکے جبکہ 11 صحت یاب ہوئے ہیں-
مدینہ منورہ کی کمشنریوں میں ینبع سرفہرست ہے جہاں کورونا کے 21 مریض ریکارڈ پر آئے ہیں- الحناکیہ کمشنری میں دو اور العلا میں کورونا کا ایک مریض ریکارڈ کیا گیا ہے-
سعودی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 853 ہوگئی ہے
ان میں سے 813 ایکٹیو کیس ہیں-  29 کی اموات ہوچکی ہے اور 11 صحت یاب ہوئے ہیں-
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کا دارالحکومت دمام کورونا وائرس کی تعداد کے لحاظ سے مملکت کے شہروں میں اوپر آگیا ہے-
 دمام میں منگل کو 69 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں- اب دمام میں متاثرین کی مجموعی تعداد 259 ہوگئی ہے- 44 صحت یاب ہوچکے ہیں-