Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 25, 2020

بھارت کرونا وائرس سے متاثرہ 10 بدترین ممالک میں شامل۔

بھارت میں گزشتہ چار روز کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد بھارت عالمی وبا سے متاثرہ 10 بدترین ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔
صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٥ اپریل ٢٠٢٠۔
=============================
نیوز چینل 'این ڈی ٹی وی' کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے لیے گزشتہ ہفتہ ہلاکت خیز رہا جہاں صرف پیر کو 5242 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
ہندوستان میں جمعہ کو 6088، ہفتے کو 6654 اور 6767 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس طرح بھارت میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار ہوچگئی ہے۔
بھارت میں کرونا وائرس سے صرف ایک دن میں 154 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چار ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
اس وقت دنیا کے 196 ممالک کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں جب کہ 10 ممالک ایسے ہیں جنہیں بدترین متاثرہ ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔ ان میں بھارت کا 10 واں نمبر ہے۔
وائرس سے متاثرہ 10 ممالک میں امریکہ سرِ فہرست ہے اس کے بعد برازیل، روس، برطانیہ، اسپین، اٹلی، فرانس، جرمنی ترکی اور بھارت شامل ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق امریکہ میں ییر تک متاثرین کی تعداد 16 لاکھ 47 ہزار 663 تھی جب کہ اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 97 ہزار 568 ہو چکی تھی۔
بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم نریندر مودی کی طرف سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کے دو ماہ بعد ہی نرمی کیے جانے کے باعث وہاں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔
سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے جہاں اتوار تک کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ یہاں ایک دن میں رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی تعداد 3041 ہے۔

بھارت میں پچیس مارچ کو نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے باعث تمام اندرونِ و بیرون ملک پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ تاہم پیر کو دو ماہ بعد مقامی پروازوں کی بحالی کا ایک مرتبہ آغاز ہوا تو کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔صرف دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے 82 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ مسافروں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں پروازوں کی منسوخی سے متعلق پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف ریاستوں کی جانب سے مرکز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر پروازیں چلانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ صرف دہلی ایئر پورٹ پر آج 125 پروازوں نے دیگر شہروں کو جانا تھا اور دیگر شہروں سے 118 پروازیں اندرا گاندھی ایئر پورٹ آنیا تھیں۔