Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 15, 2020

لاک ڈاون چار میں مل سکتی ہیں یہ رعایتیں ، 11 ریاستیں کررہی ہیں ایسی پلاننگ۔

ایسا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے 18 مئی سے لاک ڈاون کا چوتھا مرحلہ بھی کچھ ڈھیل کے ساتھ لاگو کیا جاسکتا ہے ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ١٥ مٸی ٢٠٢٠۔
=============================
ملک میں کورونا وائرس کے معاملات جمعہ کو بڑھ کر 81970 ہوگئے ہیں ۔ ساتھ ہی 2649 لوگ کووڈ 19 سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں ۔ اس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے 17 مئی تک لاک ڈاون لگایا گیا ہے ۔ ایسا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے 18 مئی سے لاک ڈاون کا چوتھا مرحلہ بھی کچھ ڈھیل کے ساتھ لاگو کیا جاسکتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی بھی اس جانب اشارہ کرچکے ہی ۔ ایسے میں 11 ریاستیں 18 مئی سے اس لاک ڈاون کو لے کر خاص منصوبہ تیار کررہی ہیں ، جس میں تجارتی سرگرمیوں میں کچھ چھوٹ دی جاسکتی ہے ۔
ہریانہ
کچھ تبدیلیوں کے ساتھ لاک ڈاون جاری رہ سکتا ہے ۔ ریاست کی سرحدوں پر شرائط میں چھوٹ کے ساتھ لاک ڈاون جاری رہ سکتا ہے ۔ ریاست کے دس اضلاع میں سرکاری ٹرانسپورٹ چلانے کا منصوبہ ہے ۔ ریاستی حکومت 18 مئی سے صرف دہلی ریلوے اسٹیشن کیلئے بس سروس شروع کرنے پر غور کررہی ہے ۔ صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں 18 مئی سے بڑھ سکتی ہیں ۔
پنجاب
وزیر اعلی دفتر کے ذرائع کے مطابق ریاست میں لاک ڈاون جاری رہ سکتا ہے ۔ حالانکہ اس دوران بندشوں میں کچھ ڈھیل دی جاسکتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت ریاست میں ریڈ زون میں بھی شرائط و ضوابط کے ساتھ کچھ اسمال ، میڈیم اور مائیکرو صنعت کھولنے پر غور کررہی ہے ۔
ہماچل پردیش
وزیر اعلی دفتر کے ذرائع کے مطابق ریاست میں تجارتی سرگرمیاں بڑھ کر لاک ڈاون کو جاری رکھنے پر غور و خوض کیا جارہا ہے ۔ ریاست کی سرحد بند رہے گی ۔ صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو دھیرے دھیرے چالو کیا جائے گا ۔ اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے ریاستی حکومت زیادہ اجازت دینے پر غور کررہی ہے ۔ ریاست کے اندر آمد و رفت شروع کئے جانے پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔
اوڈیشہ
ذرائع نے بتایا کہ اوڈیشہ میں کووڈ 19 کے کنٹینمٹ زون میں ہی سختی ہوگی ۔ دیگر زون میں لاک ڈاون میں ڈھیل دی جائے گی ، اس کیلئے سماجی دوری پر عمل کرنا ہوگا ۔
اترپردیش
اترپردیش میں ریڈ زون میں پابندیاں جاری رہ سکتی ہیں ۔ ریڈ زون کے سیل ہاٹ اسپاٹ کے باہر ایک تہائی دکانیں کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ نجی آفس کو پچاس فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت پہلے ہی دی جاچکی ہے ۔ شرطوں کے ساتھ مینوفیکچرنگ اور زراعتی کام بھی جاری ہے ۔ اورینج اور گرین زون میں کچھ پابندیوں کے ساتھ معمولات زندگی شروع ہوسکتی ہے ۔ مال ، جم ، ریستوراں ، اسکول وغیرہ نہیں کھولے جائیں گے ۔
بہار
ذرائع کے مطابق بہار میں کچھ سیکٹر میں تجارتی سرگرمیوں کی چھوٹ کے ساتھ لاک ڈاون جاری رہ سکتا ہے ۔
گجرات
ذرائع کے مطابق گجرات میں بھی کچھ ڈھیل کے ساتھ لاک ڈاون جاری رہے گا ۔ ریاستوں میں کنٹینمنٹ زون کو چھوڑ کر ریڈ زون میں بھی کچھ گھنٹوں کیلئے 30 فیصدی اسٹاف کے ساتھ آفس کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔
مدھیہ پردیش
وزیر اعلی دفتر کے ذرائع کے مطابق سرکار گرین زون میں اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے سکتی ہے ۔ ریاست کے گرین زون میں جفت و طاق فارمولہ کے مطابق دکان کھولی جاسکتی ہیں ۔ ریڈ زون میں بھی کچھ اقتصادی سرگرمیوں میں چھوٹ کا امکان ہے ۔
راجستھان
کووڈ 19 سے متاثرعلاقوں کو چھوڑ کر ریاستی حکومت لاک ڈٓون بڑھانے کے حق میں نہیں ہے ۔ سرکار چاہتی ہے کہ گرین زون میں تجارتی سرگرمیاں شروع کی جائیں ۔ وزیر اعلی گہلوت وزیر اعظم سے اپیل کرچکے ہیں کہ زون مقرر کرنے کا کام ریاستوں کو دیا جائے تاکہ اقتصادی سرگرمیاں شروع جا سکیں ۔
آسام
ریاستی حکومت کے ذرائع کے مطابق سرکار لاک ڈاون کو دو ہفتے تک بڑھانا چاہتی ہے ۔ صرف کنٹینمنٹ زون میں ہی سخت قانون لاگو رہ سکتے ہیں ۔ دیگر شعبوں میں سماجی فاصلہ کے ساتھ کچھ ڈھیل ممکن ہے ۔
مہاراشٹر
مہاراشٹر حکومت جمعرات کو خواہش ظاہر کرچکی ہے کہ لاک ڈاون کو ممبئی مہانگرعلاقہ ، سولاپور ، پونے ، اورنگ آباد اور مالیگاوں میں 31 مئی تک بڑھایا جائے ۔ یہ سبھی ہاٹ اسپاٹ ہیں ۔