Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 1, 2020

لاک ڈاون کے دوران مسجد میں ادا کررہے تھے نماز،گلبرگہ میں 14 لوگ ہوئےگرفتار

پولیس کے مطابق وہ دو مزید لوگوں کی تلاش کررہی ہے، جو لاک ڈاون کے دوران منگل کو نماز میں شامل ہوئے تھے۔

بنگلورو: کرناٹک/صداٸے وقت /ذراٸع /١مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
کرناٹک کےگلبرگہ میں کورنا وائرس انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ لاک ڈاون  کی خلاف ورزی کرکے مسجد میں نماز ادا کرنے کے الزام میں 14 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق وہ مزید دو لوگوں کی تلاش کررہی ہے، جو منگل کو نماز میں شامل ہوئے تھے۔ ایک پولیس افسر نے کہا، ’ہم نے ٹی بومن ہلی مسجد سے منگل کو 14 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
افسر نے بتایا کہ 16 لوگ نماز کے لئے مسجد میں جمع ہوئے تھے، لیکن اس کی اطلاع ملنے پر جب پولیس وہاں پہنچی، تب ان میں سے دو لوگ بھاگ گئے۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے ک لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاون کے دوران عبادت گاہوں میں بھی بھیڑ بھاڑ جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے 1823 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب کل معاملوں کی تعداد بڑھ کر 33610 ہوگئی ہے۔ وہیں ملک میں کل سرگرم معاملے اب 24162 ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 1075 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 630 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔