Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 1, 2020

مہاجر مزدوروں کے لئے چلیں گی مزید ٹرینیں، وزارت داخلہ نے ریلوے کو منظوری دے دی: ذرائع

ذرائع کے مطابق، وزارت داخلہ نے ریلوے کو مزدوروں کے لئے ٹرین چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کےلئے سبھی جنرل منیجر کو اسٹیٹ چیف سکریٹریز سے رابطہ کرکے ٹرینوں کو چلانےکو کہا گیا ہے۔

نئی دہلی: صداٸے وقت /ذراٸع / ١ مٸی ٢٠٢٠
=============================
کورونا وائرس مہاماری کو روکنے کے لئے نافذ ملک گیرلاک ڈاون میں پھنسے مزدوروں کی گھر واپسی کےلئےحکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزارت داخلہ  نے ریلوے کو مزدوروں کے لئے ٹرین چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کےلئے سبھی جنرل منیجر کو اسٹیٹ چیف سکریٹریز سے رابطہ کرکے ٹرینوں کو چلانےکو کہا گیا ہے۔ انہیں اپنی سطح پر فیصلہ لینے اور پرسپر کوآرڈنیٹ کرنے کی آزادی دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ لاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے لاکھوں مہاجر مزدوروں، سیاحوں، طلبا اور دیگر لوگوں کو بدھ کو کچھ شرائط کے ساتھ ان کے مقامات تک پہنچائے جانے کی اجازت دی ہے۔
تلنگانہ سے جھارکھنڈ کے لئے چلی پہلی ٹرین
مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر تک پہنچانے کے لئے تلنگانہ میں لنگمپلی سے جھارکھنڈ کے ہٹیا تک 1200 مہاجر مزدوروں کو لےجانے والی پہلی ٹرین جمعہ کی صبح 4:50 بجے چلی۔ 24 کوچ کی ٹرین آج رات 11 بجے جھارکھنڈ کے ہٹیا پہنچےگی۔ احکامات کے مطابق کوارنٹین وغیرہ سمیت سبھی مناسب کارروائی پرعمل کیا جائے گا۔ تلنگانہ حکومت کی گزارش پر وزارت ریل کے احکامات کے مطابق لنگمپلی (حیدرآباد) سے ہٹیا (جھارکھنڈ) تک آج ایک خصوصی ٹرین چلائی گئی۔ بتایا گیا کہ ٹرین 1200 مزدوروں کو لےکر چلی۔
اس سےقبل خبر تھی کہ لاک ڈاون کے پیش نظر ملک کی مختلف ریاستوں میں پھنسے لوگوں کو ان کےگھرتک پہنچانے کےلئےمرکزی حکومت ٹرین چلانے پر غورکر رہی ہے۔ نیوز 18 کو ملی ایکسکلوزیو جانکاری کے مطابق، حکومت نے ریلوے کو جلد سے جلد پوائنٹ ٹو پوائنٹ یعنی ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن کےبیچ ٹرین چلانےکےلئے ایک منصوبہ بنا کر دینے کو کہا ہے۔ ریاستیں اسے لےکرمطمئن نہیں ہیں لیکن حکومت ہند اسے بہت زیادہ آسان مانتی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، اگر وزیر اعظم نریندر مودی کی منصوبے پر ہاں ملتی ہے تو ایک پوائنٹ سے دوسرے پوائنٹ تک ٹرینیں چلیں گی۔ انہیں فورا کوارنٹین کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ٹرین میں اضافی احتیاط بھی برتی جائے گی۔ مرکزی حکومت نے بدھ کو نئے رہنما خطوط جاری کر کے ریاستوں کو پھنسے ہوئےطلبا، مزدوروں، سیاحوں اور تیرتھ یاتریوں کو ان کی ریاست تک رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لے جانے کی اجازت دے دی تھی۔ یہ رہنما خطوط پھنسے ہوئے لوگوں کی آمد ورفت کے دوران کورونا وائرس انفیکشن روکنے کے مقصد سے تیار کئے گئے ہیں۔