Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 8, 2020

CBSE Exam ‎پر سب سے بڑی خبر ، یکم سے 15جولائی کے درمیان ہوں گے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات۔

دسویں جماعت کے صرف شمال مشرقی دہلی کے طلبہ کے امتحانات ہوں گے جو کہ دہلی میں خراب حالات کی وجہ سے شامل نہیں ہوسکے تھے
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ٨ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن ، سی بی ایس ای نے دسویں سے بارہویں کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ امتحانات یکم جولائی سے لے کر 15 جولائی کے درمیان ہوں گے ۔ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نے نے جمعہ کو اس بات کا اعلان کیا ۔ سی بی ایس ای نے حالانکہ ابھی تک اس کا تفصیلی شیڈیول جاری نہیں کیا ہے ۔ تفصیلی شیڈیول کچھ وقت بعد آئے گا ۔ حکومت کے اس فیصلہ سے واضح ہے کہ 12 ویں کے بورڈ امتحانات جے ای ای مین اور نیٹ کے امتحانات سے پہلے ختم ہوجائیں گے ۔
دسویں جماعت کے صرف شمال مشرقی دہلی کے طلبہ کے امتحانات ہوں گے جو کہ دہلی میں خراب حالات کی وجہ سے شامل نہیں ہوسکے تھے ۔ مانا جارہا ہے کہ ان امتحانات کے نتائج اگست میں اعلان کئے جائیں گے ۔
خیال رہے کہ سی بی ایس ای کے امتحانات کی تاریخ کو لے کر کافی دنوں سے قیاس آرائی کی جارہی تھی ۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاون شروع ہوگیا ، جس کی وجہ سے سی بی ایس ای کو درمیان میں ہی امتحانات روکنے پڑگئے تھے ۔ سی بی ایس ای نے اس وقت بھی کہا تھا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا ۔