Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 11, 2020

تبلیغی جماعت کے 16 غیر ملکی کارکنان کے خلاف چارج شیٹ داخل

پولیس نے تبلیغی جماعت کے افراد کےخلاف شہر کے دو پولیس تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پو لیس نے ان کے خلاف پینڈیمک ایکٹ کی مختلف دفعات کے علاوہ فارنرس ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کرایا ہے۔

الہ آباد:اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /١١ مٸی ٢٠٢٠۔
=============================
 اترپردیش کے الہ آباد کے تبلیغی مرکز سےگرفتار ہونے والےجماعت کے کارکنان کی قانونی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ پولیس نےگرفتار ہونے والے تمام تبلیغیوں کےخلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ الہ آباد پولیس نے گذشتہ یکم اپریل کو مقامی تبلیغی مرکز سے 30 افرادکوگرفتارکیا تھا۔ گرفتار ہونے والےکارکنان میں سے 16  افراد کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔ گرفتار ہونے والے غیر ملکیوں کا تعلق ملیشیا، انڈو نیشیا اور تھائی لینڈ سے بتایا جا رہا ہے۔
پولیس نے تبلیغی جماعت کے افراد کےخلاف شہر کے دو پولیس تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پو لیس نے ان کے خلاف پینڈیمک ایکٹ کی مختلف دفعات کے علاوہ  فارنرس ایکٹ کے تحت  بھی مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس  کی طرف سے  عدالت میں چارج شیٹ داخل کئے جانے کے بعد تبلیغی جماعت کے کارکنان کی قانونی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
تبلیغی جماعت سے وابستہ جن افراد کو جیل بھیجا گیا ہے، ان میں الہ آباد یونیورسٹی کے پروفیسر محمد شاہدکا بھی نام شامل ہے۔ شہر کے مسلم اکثریتی علاقے میں واقع ایک گیسٹ  ہاؤس میں تمام جماعتیوں کو کورانٹائن کیا گیا تھا۔ ان افراد کو عدالت نہ لے جا کر شہر کے خلد آباد تھانے میں سماعت کی گئی تھی اور پولیس اسٹیشن سے ہی ان سب کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔
تبلیغی جماعت افراد کے خلاف پینڈیمک ایکٹ اور فارنرس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت پولیس نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ ان افراد کو الہ آباد کے تبلیغی مرکز سے گذشتہ یکم اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار کئےگئے لوگوں میں 16 غیر ملکی بھی شامل تھے۔ محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے تین بار جانچ کے بعد بھی تمام افراد کی رپورٹ کورونا  نگیٹیو آئی تھی۔ ان میں ایک غیر ملکی طبی جانچ میں کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا، لیکن حمتی رپورٹ منفی آنے کے بعد اس کو بھی پوری طرح سے صحت  مند قراردے دیا گیا ہے۔