Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 13, 2020

ریلوے کے بعد اب 19 مئی سے خصوصی گھریلو پروازیں شروع کرے گی ائیر انڈیا۔

نئی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع / ١٣ مٸی ٢٠٢٠۔
=============================
۔ ملک کی الگ الگ ریاستوں میں پھنسے لوگوں کو ان کے گھر تک پہنچانے کے لئے ریل خدمات  بحال کر دی گئی ہیں۔ اب خبر ہے کہ ریلوے کی طرح لوگوں کو گھر پہنچانے کے لئے ائیرانڈیا  انیس مئی سے دو جون کے درمیان خصوصی گھریلو پروازیں  شروع کرنے جا رہی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر پروازیں دہلی، ممبئی، حیدرآباد اور بنگلورو سے ہوں گی۔
ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق، چنئی کے لئے صرف ایک پرواز کی سہولت دی گئی ہے۔ یہ 19 مئی کو کوچی سے چنئی کے لئے اڑان بھرے گی۔ اس کے علاوہ دہلی کے لئے 173، ممبئی کے لئے 40، حیدرآباد کے لئے 25 اور کوچی کے لئے 12 فلائٹ کی شروعات کی جائے گی۔ دہلی سے جو فلائٹس اڑان بھریں گی وہ امرتسر، بنگلورو، گیا، حیدرآباد، جئے پور، احمد آباد، کوچی، وجئے واڑہ، لکھنئو اور کچھ دوسرے شہروں میں جائیں گی۔ اسی طرح ممبئی سے اڑان بھرنے والی ائیر انڈیا کی فلائٹس احمدآباد، حیدرآباد، کوچی، بنگلورو، وشاکھاپٹنم اور وجئے واڑہ کے لئے جائیں گی۔ اس کے علاوہ حیدرآباد سے ممبئی اور دہلی کے لئے بھی فلائٹس اڑائی جائیں گی۔ بنگلورو سے بھی ممبئی، دہلی اور حیدرآباد کے لئے فلائٹس ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی بھبنیشور سے ایک فلائٹ بنگلورو جائے گی۔ 
ائیر انڈیا کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ ہماری طرف سے سبھی تیاریاں پوری کر لی گئی ہیں۔ ہم شہری ہوابازی کی وزارت سے منظوری ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو ہندوستان لانے کے بعد اب ہم دوسرے مرحلے کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں۔ سرکار نے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے میں گھریلو پروازوں کو بھی اجازت دی جائے گی۔