Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 30, 2020

وزیر اعظم مودی نےملک کے باشندوں کو لکھا خط، کووڈ-19 کے خلاف لڑائی لمبی ہے لیکن...

وزیر اعظم نریندر مودی  نے کہا کہ کورونا وائرس  کے خلاف لمبی لڑائی میں جیت کے لئے حکومت کے ہر ایک حکم پر عمل کرنا ضروری ہے ورنہ زندگی میں ہو رہی سہولت، زندگی پر آفت بن سکتی ہے۔

نئی دہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع / ٣٠ مٸی ٢٠٠۔
============================
 وزیر اعظم نریندر مودی  نے Covid -19 کے خلاف لڑائی میں ملک کے باشندوں سے آنے والے دنوں میں بھی ’صبر اور تحمل’ برقرار رکھنے کی ہفتہ کے روز اپیل کی اور کہا کہ کورونا  عالمی وبا کے سبب یہ بحران کی گھڑی، ملک کے باشندوں کے لئے متبادل کی گھڑی ہے اور کوئی بھی مصیبت یا سانحہ 130 کروڑ ہندوستانیوں کا حال اور مستقبل طے نہیں کرسکتی
وزیر اعظم نریندر مودی نےکہا کہ کورونا وائرس کے خلاف لمبی لڑائی میں جیت کے لئے حکومت کے ہر ایک حکم پر عمل کرنا ضروری ہے ورنہ زندگی میں ہو رہی سہولت، زندگی پر آفت بن سکتی ہے۔ نریندر مودی نے کہا، ہمیں یہ ہمیشہ یاد رکھنا ہے کہ 130 کروڑ ہندوستانیوں کا حال اور مستقبل کوئی مصیبت یا کوئی سانحہ طے نہیں کرسکتی۔ ہم اپنا حال بھی خود طے کریں گے اور اپنا مستقبل بھی۔ ہم آگے بڑھیں گے، ہم ترقی کے راستے پر دوڑیں گے، ہم جیتیں گے۔ مودی نے اپنی حکومت کی دوسرے مدت کار کا ایک سال پورا ہونے پر ملک کے باشندوں کے نام خط میں گزشتہ ایک سال میں کئے گئے کاموں کو ’تاریخی’ قرار دیتے ہوئے حکومت کی حصولیابیاں بتائیں۔
نریندر مودی نے کہا، ہمیں یہ ہمیشہ یاد رکھنا ہے کہ 130 کروڑ ہندوستانیوں کا حال اور مستقبل کوئی مصیبت یا کوئی سانحہ طے نہیں کرسکتی۔ 
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے مفاد میں کئے گئے کاموں اور فیصلوں کی فہرست بہت لمبی ہے اور ایک سال کی مدت کے ہرایک دن چوبیس گھنٹے پوری اضطراری اور حساسیت سے کام ہوا اور فیصلہ لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات معمول پر ہوتے تو وہ لوگوں کے درمیان آتے، لیکن عالمی وبا کورونا کی وجہ سے جو حالات بنے ہیں، ان حالات میں وہ خط کے ذریعہ سے اپنی بات رکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے دوسری مدت کے لئے 30 مئی 2019 کو حلف لیا تھا۔ کووڈ -19 کے خلاف لڑائی میں اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان آج دیگر ممالک کے مقابلے زیادہ سنبھلی ہوئی حالات میں ہے۔ یہ لڑائی لمبی ہے، لیکن ہم جیت کے راستے پر چل پڑے ہیں اور فاتح ہونا ہم سب کا اجتماعی عہد اور عزم ہے۔