Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 30, 2020

آل ‏انڈیا ‏اتحاد ‏المسلمین ‏کے ‏اسمبلی ‏حلقہ ‏لالگنج ‏صدر ‏کو ‏صدمہ۔۔۔جواں ‏سال ‏بھاٸی ‏کا ‏انتقال۔

آعظم گڑھ ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ /٣٠ مٸی ٢٠٢٠۔
=============================
آل انڈیا اتحاد المسلمین اسمبلی حلقہ لالگنج کے صدر رحمت الله خان کے چھوٹے بھائی عادل خان ولد ابوا لحسنین  27 سال کا آج صبح ساڑھے آٹھ بجے خاتون بی قاضی ہاسپٹل ممبئی میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا .عادل خان تقریبا بارہ برس سے گردے کی بیماری میں مبتلا تھے .ڈائلیسس پر چل رہے تھے .آج صبح انہوں نے اس دار فانی سے کوچ کیا ۔بعد نماز ظہر بھیونڈی مہارت راشثر میں تدفین ہوٸی۔
مرحوم کے اہل خاندان موضع بیری ڈیہھ میں رہاٸش پذیر ہیں جبکہ آباٸی وطن موضع پرسہاں ہے
اس غمزدہ خاندان سے تعزیت کرنیوالوں میں بطور خاص  ابو سعد رحمانی .ابو الفیض .عبد الرحمن . ابو حذیفہ .عبد الرحیم . وامق .وغیرہکا نام قابل ذکر ہے ۔
.الله مرحوم کی کروٹ کروٹ مغفرت فرماے .لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے .عادل خان کے انتقال کی خبر لگتے ہی پورے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی .