Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 20, 2020

ملک میں 25 مئی سے شروع ہوں گی گھریلو پروازیں، ‏

شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ایک ٹوئٹ میں آج یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ گھریلو پروازیں مرحلہ وار طریقے سے 25 مئی سے شروع کی جائیں گی۔ سبھی ہوائی اڈوں اور طیارہ خدمات مپنیوں کو اس کی اطلاع دی جارہی ہے۔

نٸی دہلی: /صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٠ مٸی ٢٠٢٩
==============================
دو مہینے کے وقفے کے بعد گھریلو مسافر پروازیں پیر سے شروع ہو جائیں گی۔ شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج یہ اطلاع دی۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ’’گھریلو پروازیں مرحلہ وار طریقے سے 25 مئی سے شروع کی جائیں گی۔ سبھی ہوائی اڈوں اور طیارہ خدمات کمپنیوں کو اس کی اطلاع دی جارہی ہے‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کے انفیکشن کے پیش نظر ہوائی اڈوں اور طیاروں کے اندر برتی جانے والی احتیاطی تدابیر اور نئے حالات میں پروازوں کے طور طریقوں کے بارے میں اور پروازوں کا معیاری طریقہ کار (ایس او پی) سے متعلق رہنما خطوط جلد جاری کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو قابو میں کرنے کے لئے 25 مارچ سے ملک میں سبھی گھریلو پروازوں پر روک لگادی گئی تھی، اگرچہ مال بردار طیاروں اور خصوصی اجازت یافتہ مسافر طیاروں کی پروازیں جاری تھیں۔ بین الاقوامی پروازیں 22 مارچ سے ہی بند ہیں۔ ہردیپ پوری کی اطلاع کے مطابق گھریلو پروازیں شروع ہوں گی۔ تاہم بین الاقوامی پرواز سے متعلق ابھی تک کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے سب لاک ڈاون کے سبب گزشتہ 2 ماہ سے پرواز بند ہے۔ حالانکہ وندے بھارت مشن کے تحت ملک ملک میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو واپس لانےکا کام کر رہی ہے۔ کورونا کے خطرات کے سبب ٹرینوں کو بھی بند کردیا گیا تھا، جنہیں 12 مئی سے دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ یہ سبھی راجدھانی ٹرینیں ہیں اور مکمل اے سی (ایئر کنڈیشنڈ)
ہیں۔ منگل کو وزیر ریل پیوش گوئل نے اعلان کیا تھا کہ یکم جون سے پورے ملک میں 200 نان اے سی ٹرین بھی چلائی جائیں گی۔