Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 20, 2020

شادی ‏کے ‏وقت ‏لڑکی ‏کے ‏بھاٸی ‏کی ‏اچانک ‏موت۔۔۔گاٶں ‏والوں ‏کو ‏کورونا ‏کا ‏خدشہ۔ممبٸ ‏سے ‏آیا ‏تھا ‏نوجوان ‏۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)/ 20 مٸی 2020.
=============================
سجان گنج تھانہ حلقہ کے را م ناتھ ہٹیا گاؤں میں گزشتہ دیر شب بہن کی شادی میں رقص کرنے کے بعد یکایک گر کر بھائی کی موت ہونے سے شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئی۔نوجوان گزشتہ ہفتہ ہی ممبئی سے واپس آیا تھا جس سے گاؤں والوں میں کورونا متاثر ہونے کے خدثہ سے خوف قائم ہو گیا ہے۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے وجے کمار تیواری کی بیٹی کی شادی سابقہ میں طے تاریخ کے مطابق گزشتہ روز نصف درجن باراتیوں اور چند گھراتیوں کی موجودگی میں ہو رہی تھی۔شادی میں شامل ہونے کیلئے گزشتہ ہفتہ ممبئی سے بھائی اجے تیواری آیا تھا جو شادی کی تقریب میں خوش ہو کر رقص کرنے کے بعد یکایک نیم مردہ ہو کر زمین پر گر گیا۔نوجوان کے بیہوش ہوتے ہی اہل خانہ نے مقامی ڈاکٹر کے پاس لے گئے جہاں سے مردہ قرار دے دیا گیا۔نوجوان کی موت ہوتے ہی بہن کی شادی کی تقریب میں غم کا ماتم شروع ہو گیا۔ادھر نوجوان کی موت ہوتے ہی گاؤں میں کورونا متاثر ہونے کے خدثہ ظاہر کرتے ہوئے خوف قائم ہو گیا۔اہل خانہ نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی لیکن پولیس نے آنے کے بجائے نوجوان کے آخری رسوم کرنے کی صلاح دے دی جس پر لواحقین نے اس کے آخری رسوم ادا کر دیے۔