Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 20, 2020

مہاجر مزدورں کو لیکر جارہی بس ٹرک سے ٹکراٸی ۔۔نصف درجن مسافر زخمی

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /
٢٠ مٸی ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
=======================
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے اٹہرا
گاؤں کے قریب جونپور۔رائے بریلی شاہراہ پر بدھ کے روز مہاجر مزدوروں کو لیکر جا رہی بس شاہراہ کنارے کھڑی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے سبب میں بس میں سوار نصف درجن مسافر زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔
اطلاع کے مطابق گجرات کے سورت شہر سے مہاجر مزدوروں کو لیکر شہر کے بھنڈاری اسٹیشن پر آئی ٹرین سے صوبے کے کئی اصلاع کے شہری آئے تھے۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی بس سے مسافروں کو ان کی منزل تک لے جانے کیلئے بس شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچی تھی کہ پہلے سے کھڑی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے سبب میں بس میں سوار فیروزآبادضلع کے سچن کمار 30،باندہ ضلع کے ستیہ نرائن 33اور شیلا دیوی30،آگرہ ضلع کے وریندر کمار 33،مین پوری کی رینودیوی30اور فتح پور کی رہنے والی پریم کماری 40زخمی ہو گئی۔حادثہ ہوتے ہی مسافروں کی چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے زخمیوں کو بس سے باہر نکال پولیس کو مطلع کیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمیوں کو ایمبولنس کی مدد سے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے دیگر مسافروں کو مقامی ہندو انٹر کالج میں کوارنٹین مرکز میں رکھاگیا۔تھانہ انچارج اروند یادو نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے دیگر مسافروں کو کوارنٹین مرکز میں رکھا گیا ہے جہاں سے دوسری بس آنے پر انھیں منزل کی جانب روانہ کیا جائے گا۔