Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 20, 2020

سابق ‏ایم ‏پی ‏جونپور ‏دھننجے ‏سنگھ ‏کی ‏ضمانت ‏عرضی ‏خارج۔

 ضلع کے ایڈیشنل ضلع اینڈ سیشن جج (اول) منوج کمار نے ضلع کے سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجئے سنگھ کے مقدمہ کی سماعت کے بعد بدھ کے روزضمانت کی درخواست منسوخ کردیا۔
جونپور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٢٠ مٸی ٢٠٢٠۔/نماٸندہ۔
==============================
استغاثہ کے مطابق ضلع کے لائن بازار پولیس تھانہ پولیس نے سابق ایم پی دھننجئے سنگھ کے خلاف دفعہ 364، 386، 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کر 11 مئی کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) وکاس سنگھ کی عدالت میں پیش کیا تھا، عدالت نے ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیاتھا۔ سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجئے سنگھ کو 10 مئی کی رات سیور ٹریٹمنٹ پلانٹ کے پروجیکٹ منیجر کو اغوا اور دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 10 مئی کو شہر میں چل رہے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منیجر ابھینو سنگھل نے لائن بازار تھانہ میں تحریر دیکر سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ اور ان کے ساتھی وکرم سنگھ کو زبردستی اپنی رہائش گاہ پر اغوا کر لانے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کاالزام لگایا تھا۔ پولیس نے معاملے میں سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجئے سنگھ اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیر شب دھننجے کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارکر گرفتار کر لیا تھا۔ سخت سیکیورٹی کے درمیان سابق رکن پارلیمنٹ اور اس کے دو ساتھیوں کو 11 مئی کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ وکاس سنگھ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ضمانت کی درخواست منسوخ کرتے ہوئے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔ بدھ کے روز سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجئے سنگھ کی درخواست پر ضلع کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج (اول) منوج کمار کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ فاضل جج نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ضمانت کی درخواست خارج کردیا۔