Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 20, 2020

کانگریسی ‏ریاستی ‏صدر ‏کی ‏گرفتاری ‏پر ‏کانگریسیوں ‏کا ‏غصہ۔۔۔ڈی ‏ایم ‏کو ‏دیا ‏میمورینڈم۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت ٢٠ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
=============================
ضلع کانگریس دفتر پر بدھ کے روز شہر صدر سوربھ شکلا کی قیادت میں دھرنا مظاہرہ کیا گیااور وزیر اعلی کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم اے ڈی ایم کو سونپا۔

اس موقع پرمسٹر شکلا نے کہا کہ وبائی آفت کے اس وقت میں دوسرے ریاستوں کے مہاجر مزدور کی خدمت کرنا جرم بن گیا ہے، کل شام کوآگرہ میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو سے پولیس نے غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے پولیس نے گرفتار کیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔انھوں نے وزیر اعلی سے اپیل کیا کہ ریاست اترپردیش کی سرحد پر کھڑی بسوں کو صوبے میں آنے کی اجازت دی جائے۔کانگریس پارٹی کا ہر کارکن غریب،بے بس مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہے، لیکن حکومت نے مزدوروں کی پریشانی کو نظر انداز کر اس میں بھی سیاست شروع کر دی۔انھوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں آج بھی مزدور سڑکوں سے پیدل سفر کر رہے ہیں لیکن حکومت نہیں چاہتی کہ وہ اپنے گھروں کومحفوظ پہنچے۔کانگریس پارٹی نے اس وقت شدید گرمی میں مزدوروں کی تکلیف کااحساس کر بسوں کے زریعے منزل تک بھیجنے کی کوشش کی ہے لیکن بغیر کسی معقول وجہ سے بسوں کو سرحد پر کھڑا کر دیا گیا ہے جو انتہائی افسوس کی بات ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے ریاست میں سڑک حادثات میں 65 سے زیادہ مزدور ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وقت ہم سب کو اس وبا سے لڑنے کیلئے ساتھ مل کر رہنا چاہئے۔ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں، خدمت کرنے کا وقت ہے۔انھوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی صدر اجے کمار للو کو رہا کرتے ہوئے صوبے کی سرحد پر کھڑی بسوں کو مزدوروں کو لے جانے کی اجازت دی جائیں۔اس موقع پر گورو سنگھ شنی،نلیش سنگھ،پشکر نشاد،وجے یادو،انکت نشاد،زید صدیقی،اقبال احمد سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔