Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 20, 2020

طلبہ کے سر پرستوں نےڈی ایم سے ملاقات کر لاک ڈاٶن کی مدت کے دوران فیس معافی کی گزارش کی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ٢٠ مٸی ٢٠٢٠(نماٸندہ

====================
جونپور سرپرست مورچہ کے بینر تلے بدھ کے روز اسکولی بچوں کے سرپرستان کا وفدضلع مجسٹریٹ دنیش سنگھ سے ملاقات کر لاک ڈاؤن میعاد تک اسکول کے بچوں کی فیس معاف کرنے کے حوالے سے ایک میمورنڈم پیش کیا۔اس موقع پر والدین نے ضلع مجسٹریٹ سے اسکول کے بچوں کی فیس معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔
 وفد کی قیادت کرتے ہوئے شرون جیسوال نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں ہر انسان کسی نہ کسی طرح مالی پریشانی کا شکار ہو چکا ہے، ان میں اسکول کے بچوں کے سرپرست بھی شامل ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کمائی کے تمام ذرائع قریب قریب تمام والدین کے بند ہوگئے ہیں، لیکن اسکول انتظامیہ بچوں کی فیسوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی فیس جمع کروانے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، جبکہ لاک ڈاؤن پر ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واضح طور پر کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت تک بچوں کی فیس نہیں لی جانی چاہئے۔ مسٹر جیسوال نے کہا کہ اس وقت تمام اسکول بند ہیں جو آن لائن تعلیم کے نام پر بچوں کو آنکھ کا مریض بنا رہے ہیں۔ وزیر اعلی کے حکم کے باوجود والدین پر فیس جمع کروانے کے لئے اسکول مینجمنٹ کا دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیلیفون کے ذریعہ والدین سے فیس وصول کرنے کے لئے مسلسل دباؤ ڈالا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ جب تاجر اپنی دکان بند کرکے ملازمین کو تنخواہ دے سکتا ہے تو پھر اسکول کیوں نہیں انتظام کرسکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں والدین کو تعلیم کے بغیر اسکول کو فیس کیوں ادا کرنی چاہئے؟ انھوں نے ضلع مجسٹریٹ کے توسط سے ریاست کے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ ایسے تمام اسکول منیجرس کو حکم دیا جائے کہ وہ لاک ڈاؤن مدت تک والدین سے فیس نہ لیں اور کوئی دباؤ نہ کریں۔ وفد میں پنکج شکلا، گورو شریواستو، کرشنا کمار یادو، دلیپ ساہو، عرفان منصوری معاشرتی فاصلے کے ساتھ موجود رہے۔