Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 26, 2020

ضلع ‏جج ‏نے ‏28 ‏تبلیغی ‏جماعت ‏سے ‏وابستہ ‏افراد ‏کی ‏ضمانت ‏منظور ‏کی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /25 مٸی 2020 (نماٸندہ).
==============================
 مہینوں سے کو رو نا وباء اور اقدام قتل جیسے سنگین دفعات میں عارضی جیل میں قید تبلیغی جماعت سے وابسطہ 46 / افراد میں سے 28 افراد کو منگل کے روز ضلع جج مدن پال سنگھ نے 50 ہزار روپئے کی ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ ضمانت پر رہا ہو نے پرتبلیغ سے وابسطہ افراد نے خوشی کا اظہار کیا تو وہیں پیروی کر رہے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔
واضح ہوکہ ضلع کے مختلف تھانہ حلقہ جن میں شاہ گنج کو توالی،سرائے خواجہ، اور شہر کو توالی میں وبا ایکٹ میں مقدمہ درج کر کے کوا رنٹین کے بعد اقدام قتل کی دفعہ کا اضافہ کر کے عارضی میں جیل میں ڈال دیا گیا تھا اسی کڑی میں شاہ گنج قصبہ رہائشی فیضان اور عارض بشر کی ضمانت 12 مئی کو منطور ہو گئی تھی بقیہ ملزمان کی ضمانت 26مئی کی تاریخ طے ہو ئی تھی۔ وکلاء کی ٹیم میں رمیش سنگھ سولنکی، محمدخالد خان، محمد شعیب، شاہ نواز وغیرہ نے مقدمے میں زبردست پیروی کرتے ہوئے بحث کیا۔فریقین کی دلیلوں کو سننے کے بعد ضلع جج مدن پال سنگھ نے 28افراد کو ضمانت پر رہا کر نے کا حکم جا ری کر دیا۔