Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 6, 2020

ڈرا رہے مئی کے اعداد وشمار، اگلے ہفتے 64 ہزار پار ہو سکتی ہے کورونا مریضوں کی تعداد

لاک ڈاون کے چھ ہفتے گزر جانے کے بعد بھی کورونا کا گراف مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ منگل کو کورونا نے اب تک کے سبھی ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

نئی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع / ٦ مٸی ٢٠٢٩۔
==============================
۔ ہندوستان میں کورونا وائرس  سے جنگ جاری ہے۔ لاک ڈاون  کے چھ ہفتے گزر جانے کے بعد بھی کورونا کا گراف مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ منگل کو کورونا نے اب تک کے سبھی ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ پچھلے اڑتالیس گھنٹوں میں 3900 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 195 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے کورونا کا گراف 49 ہزار سے زیادہ ہو گیا ہے۔ مئی مہینے میں کورونا کے کیس مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ شروعاتی چار دنوں کو ہی دیکھ لیں، کیس 45 ہزار پار کر گئے۔ اس میں 10 ہزار سے زیادہ تو صرف پچھلے چار دنوں میں سامنے آئے ہیں۔
کورونا وائرس کی رفتار فی الحال 6.1 فیصد ہے۔ اگر کورونا کے کیسوں کی رفتار بڑھ کر 7.1 فیصد ہوئی تو اگلے ہفتے کیس 68 ہزار کے پار ہوں گے۔ 6.1 کی رفتار سے بڑھے تو معاملے 64  ہزار پار ہو جائیں گے۔ اگر رفتار کم ہو کر 5.1 ہوئی تو بھی کیس 60 ہزار کے پار ہوں گے۔ اس رفتار کو اگر 4.1 فیصد پر روک لیا جائے تو اگلے ہفتے تک کیس 56 ہزار کے قریب رہیں گے۔
پچھلے پانچ دنوں میں ملک میں کورونا کے 12 ہزار 462 کیس سامنے آئے ہیں۔ یہ ابھی تک کے کل فعال کیسوں کا 34 فیصد ہے۔ دو مئی کے بعد سے روز 2000 سے زیادہ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ پانچ مئی کو کورونا کے 3,875  کیس کی رپورٹ ہوئی۔ چار مئی کو 2,573 کیس رپورٹ ہوئے۔ تین مئی کو رپورٹ ہوئے کیسوں کی تعداد 2,487 تھی جس میں 73 مریضوں کی موت شامل ہے۔ وہیں، دو مئی کو کل 2,411 کیس ملے تھے
ہندوستان میں یومیہ گروتھ ریٹ اب حکومت کی پریشانی بڑھانے لگی ہے۔ ہندوستان میں اعداد وشمار کو دیکھیں تو بھلے ہی کسی کو بھی یہ راحت دے سکتے ہیں، لیکن دوسرے ملک سے جیسے ہی یہاں کا موازنہ کیا جاتا ہے تو یہ اعداد وشمار ڈراتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔