Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 26, 2020

دہلی کے تغلق آباد علاقے میں شدید آتش زدگی، زد میں آئیں 700 جھگیاں.

آگ اتنی شدید تھی کہ اسے بجھانے کے لئے جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ محکمہ کی 26 گاڑیاں پہنچ گئیں۔

نٸی دہلی۔ /صداٸے وقت / ذراٸع /26 مٸی 2020.
==============================
جنوب مشرقی دہلی کے تغلق آباد  کے دیہی علاقے میں واقع جھگیوں میں گزشتہ رات زبردست آگ  لگ گئی۔ فائر بریگیڈ اہلکاروں کے مطابق، اس آگ کی زد میں تقریبا  700 جھگیاں   آئی ہیں۔ حالانکہ آگ میں کسی کے ہلاک  ہونے کی کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔ فائر بریگیڈ کے محکمہ نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔ حالانکہ کولنگ کا کام کافی گھنٹوں تک چلتا رہا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اسے بجھانے کے لئے جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ محکمہ کی 26 گاڑیاں پہنچ گئیں۔
ان جھگیوں میں آگ لگنے کی وجہ کا اپھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ حالانکہ یہ مانا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ آگ لگنے کے وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔
فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بتایا کہ ایک بجے رات میں ہمیں فون کیا گیا کہ تغلق آباد کی جھگیوں میں آگ لگ گئی۔ تقریبا 700 جھگیاں اس آگ کی نذر ہو گئیں۔ اس علاقے میں 1200 سے زیادہ جھگیاں ہیں۔ ابھی تک کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ اس علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ آگ کی لپٹیں اٹھتی دیکھ کر ہم سبھی اپنے اپنے گھروں سے باہر آ گئے۔ کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ حالانکہ، جان و مال کا کتنا نقصان ہوا ہے اس کے بارے میں ابھی ٹھیک ٹھیک بتا پانا مشکل ہو گا۔