Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 5, 2020

کمشنر و آٸی جی زون وارانسی نے جونپور میں افسران کے ساتھ کیا میٹنگ۔

جون پور ۔۔اتر پردیش /صداٸے
وقت /(نماٸندہ۔)۔
===========================
کمشنر وارانسی زون دیپک اگروال اور آئی جی وارانسی زون وجے سنگھ مینا نے منگل کے روزکلکٹریٹ آڈیٹوریم میں آئندہ تیوہار اور کورونا وائرس کے سلسلے سے تمام سی او اور ایس ڈی ایم کے ساتھ میٹنگ کی .میٹنگ میں کمشنر دیپک اگروال نے کہا کہ جون پور کی ٹیم
انتہائی محنت سے کام کر رہی ہے، سابقہ کی طرح مستقبل میں بھی لاک ڈاؤن کی سختی سے عمل کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شیلٹر ہوم، کمیونٹی کچن پر روزانہ نگرانی کیا جائے۔

آئی جی وجے سنگھ مینانے سبھی سی او کو ہدایت دیا کہ وہ اپنے علاقوں کی ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ میں تہواروں پر تنازعہ کی جگہوں کی نشاندہی کر مسائل کا تصفیہ کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تہوار کے وقت کوئی نیا عمل شروع نہیں کیا جانا چاہئے۔ انھوں نے افسران سے تمام مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ جن گاؤں میں مانیٹرنگ کمیٹی نہیں بنی وہاں فوری طور پر مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے۔ مانیٹرنگ کمیٹی کے زریعے گاؤں میں باہر سے آئے ہوئے لوگوں کی اطلاع ضلع سطح پر قائم کنٹرول روم میں دی جائے۔ انھوں نے افسران کو ہدایت دیا کہ جن لوگوں کو کوارنٹین میں رکھا گیا ہے ان کی بھی نگرانی کی جائے۔ انھوں نے تمام سی او کو ہدایت دیا کہ گاؤں کے ماحول کے بارے میں موجودہ گاؤں پردھان  اور سابق پردھان سے رائے لیاجائے اور معقول کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھنی چاہئے، اگر کوئی بھی شخص سوشل میڈیا پر ماحول خراب کر رہا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گؤکشی کا واقعہ کسی بھی حالت میں نہیں ہونا چاہئے۔ اس موقع پر ضلع کے کوویڈ۔19 میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو فیس شیلڈ بھی دیا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر دنیش کمار سنگھ نے کمشنر کو یقین دلایا کہ ضلع میں کسی بھی قسم کی پریشانیوں نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں لاک ڈاؤن کی سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔ اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار، سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے، سی آر او ڈاکٹر سنیل ورما سمیت سبھی ایس ڈی ایم اور سی او موجود رہے۔