Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 18, 2020

جونپور۔۔دھننجٸے ‏سنگھ ‏معاملہ ‏میں ‏نیا ‏موڑ۔۔۔ناجاٸز ‏وصولی ‏و ‏دھمکی ‏کی ‏شکایت ‏کردہ ‏اپنے ‏موقف ‏سے ‏ہٹا ‏پیچھے۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت / 18 مٸی 2020.(نماٸندہ)۔
==============================
ایس ٹی پی کے پروجیکٹ مینیجر کو اغوا اور دھمکی دینے کے بعد میں نیا موڑ آگیا ہے۔سابق ممبر پارلیمنٹ اور ان کے ساتھی پر مقدمہ درج کرانے والے پروجیکٹ مینیجر نے عدالت میں حلف نامہ دیکر اپنے الزام سے مکر گیا ہے۔حلف نامہ کے زریعے اس نے بتایا کہ مقدمہ درج کراتے وقت وہ ذہنی پریشان تھا،اس کے مقدمے کو مزید نہیں چلانے کی اپیل کی ہے۔معاملے میں عدالت نے دستاویز طلب کیا ہے۔
واضح ہو کہ شہر کے پچہٹیا میں سیور ٹریٹ مینٹ پلانٹ بنا رہی ہے کمپنی کے پروجیٹ مینیجر ابھینو سنگھل نے گزشتہ 10مئی کو سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ پر یر غما بنا کر دھمکی دینے سمیت کئی سنگین الزام لگاتے ہوئے لائن بازار تھانے میں تحریر دیا تھا۔پروجیکٹ مینیجر کی تحریر کی بنیاد پر پولیس نے دیر شب ہی سابق ممبر پارلیمنٹ کی رہائش پر دبش دیکر ساتھی سمیت گرفتارکرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا تھا جس پر عدالت نے دونوں کو 14روز تک عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا تھا۔معاملے میں ضلع جج کی عدات میں آئندہ20مئی کو سماعت ہونی ہے کہ اسی درمیان پورے میں فلمی انداز سے نیا رخ آگیا اور پروجیکٹ مینیجر نے اپنے وکیل کرانتی پرکاش سنگھ کے زریعے سی جے ایم عدالت میں حلف نامہ داخل کربتایا کہ سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ سے ان کوئی تنازعہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کی طرف سے اسے یر غمال بنایا گیا تھا۔اس نے بتایا کہ مقدمہ درج کراتے وقت وہ ذہنی طور پر کافی پریشان تھا اور سیاسی دباؤ میں آکر مقدمہ درج کرایا تھا۔وہ مقدمے کو مزید نہیں چلانا چاہتا ہے،لہذا اس کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کو ختم کر دیا جائیں۔پروجیکٹ مینیجر کے زریعے حلف نامہ داخل کرنے کے بعد ضلع کی سیاست میں اہم کردار اد اکرنے والے سابق ممبر پارلیمنٹ کو لیکر چہ می گوئیوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔