Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 18, 2020

جونپور۔۔آغافیہ ‏گروپ ‏کا ‏راحت ‏رسانی ‏کا ‏کام ‏تسلسل ‏کیساتھ ‏جاری۔۔راشن ‏کٹ ‏، ‏افطار ‏کٹ ‏کیساتھ ‏ہی ‏اب ‏عید ‏کے ‏لٸیے ‏ضروری ‏اشیإ ‏کی ‏تقسیم۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت /١٨ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
کوروناوائرس کے چلتے ملک میں لگے لاک ڈاؤن کے پہلے ہی روز سے غریب،مزدور اور پریشان حال لوگوں کی مدد کیلئے آگے آئے آغافیہ گروپ کے ڈائریکٹر محمد اظہرالدین کے خدمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ان کی جانب سے پہلے راشن کٹ اس کے بعد رمضان کٹ اور اب عید کی کٹ تیار کر غرباء میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

محمد اظہرالدین نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے آغاز ہوتے ہوئے دہاڑی مزدوروں اور غرباء کی پریشانیوں کے مدنظر شروع کی گئی خدمت اللہ کے کرم سے بدستور جاری ہے۔پہلے راشن کٹ کے500سے زیادہ پیکٹ تقسیم کرنے کے بعد رمضان المبارک کے شروع ہوتے رمضان کٹ تیار کر ضرورت مندوں میں تقسیم کی گئی۔انھوں نے بتایا لاک ڈاؤن میں کوئی چھوٹ نہیں ملنے سے پریشان حال غرباء مزید پریشان ہو چکے ہیں،ایسے میں عیدبھی انقریب ہے۔عید الفطر کے مدنظر انھوں نے ضرورت مندوں میں عید کیلئے کٹ تیار کر تقسیم کرنے ارداہ کیا اور اپنی ٹیم کی مدد سے 200کٹ تیار کر تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔بتایا کہ کٹ میں سینوئی،میوا،چینی،گھی سمیت آلو،پیاز و دیگر سامان کا پیکٹ تیار کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے موقع پر جب اللہ اپنی رحمت کے سبھی دروازے بندوں کیلئے کھول دیتا ہے،تو ہم بندوں کا دینی اور اخلاقی فرض ہے کہ ہم اپنے رب کو راضی کرنے کیلئے اس کی عبادت کرتے ہوئے خدمت خلق میں لگے رہے۔عید کٹ تیار کرنے میں گروپ کے ممبر درگا پوجا مہا سمیتی کے سابق صدرموتی لال یادو،امیش موریہ،فاضل صدیقی وغیرہ کا خاص تعاون رہا۔