Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 18, 2020

گجرات ‏سے ‏دو ‏درجن ‏مزدوروں ‏کو ‏کرایہ ‏پر ‏لاٸی ‏ٹرک ‏ڈراٸیور ‏نے ‏منزل ‏تک ‏جانے ‏سے ‏کیا ‏انکار۔۔۔کہا ‏سنی ‏و ‏توڑ ‏پھوڑ ‏کے ‏بعد ‏ٹرک ‏ڈراٸیور ‏و ‏مزدور ‏گرفتار ‏

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت /١٨ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
شاہ گنج قصبہ کے جیسیج چوراہے کے قریب گجرات سے دو درجن سے زیادہ مزدوروں کو لیکر آئے ٹرک ڈرائیور کے زریعے منزل تک نہ چھوڑنے کی وجہ سے ڈرائیور اور مزدوروں میں کہا سنی ہو گئی۔منز ل تک نہیں چھوڑنے سے مشتعل مزدوروں نے ٹرک پر پتھراؤ کر دیا جس سے ٹرک کا شیشا پھوٹ گیا،ساتھ ہی ایک مزدور بھی زخمی ہو گیا۔مزدوروں کے ہنگامے کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لیکر توڑ پھوڑ کرنے والے مزدور کو حراست میں لیکر زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔
بتاتے ہیں کہ 1لاکھ70 ہزار روپے کی رقم طے کر گجرات سے بیلوائی سلطان پور کیلئے دو درجن سے زیادہ مزدوروں کو لیکر ٹرک نکلا تھا۔ٹرک پیر کی صبح شاہ گنج کے جیسیج چوک کے قریب پہنچاتو ڈرائیور نے مزدوروں سے دوسری جگہ جانے کی بات کہتے ہوئے اتارنے لگا جس سے ڈرائیور اور مزدوروں میں بحث ہونے لگی۔کہا سنی کے دوران ہی کچھ مزدوروں نے منزل تک چھوڑنے کی بات کہتے ہوئے ہنگامہ کر دیا اور ٹرک پر پتھراؤ کر دیا جس سے ٹرک کا شیشا ٹوٹ گیا۔پتھراؤ میں ٹرک میں سوار اکبرپور ضلع کے مالی پور کا رہنے والا سریش 35ولد بچالال زخمی ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے والے نصف درجن مزدوروں کو حراست میں لیتے ہوئے ٹرک کو قبضہ میں لیکر تھانے چلی آئی۔زخمی مزدور کو پولیس نے مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔