Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 18, 2020

کورونا ‏واٸرس ‏سے ‏ہوٸی ‏پہلی ‏موت ‏پر ‏ڈی ‏ایم ‏نے ‏اہل ‏خانہ سے ‏کی ‏تعزیت ‏۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١٨ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
ضلع کلکٹر دنیش کمار سنگھ پیر کے روزظفرآباد تھانہ حلقہ کے ناتھو پور گاؤں پہنچے اور ضلع میں کورونا سے مرنے والے پہلے پازیٹیو مریض پردیپ کمار گوتم کے اہل خانہ سے ملے اور کنبہ کے افراد سے اظہار تعزیت پیش کیا۔انھوں نے کنبہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے راشن کٹ دیا۔

واضح ہو کہ متوفی پردیپ کمار گوتم 14 مئی کو ممبئی سے پبلک انٹر کالج منگر آباد شاہ پور کے شیلٹر ہوم میں آیا تھا جہاں 15 مئی کو کورونا انفیکشن سے اس کی موت ہوگئی تھی۔ پیر کوضلع مجسٹریٹ متوفی کے گاؤں پہنچے اور اس کی والدہ سنیاسی دیوی، بھائی سنتوش کمار، بیوی چندرکلا اور بچوں کے ساتھ کنبہ کے افراد سے ملاقات کی۔ انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعیانتظامیہ ان کے اہل خانہ کے ساتھ پوری طرح ہے۔ انھوں نے لواحقین کو راشن کٹ بھی دیااور لیکھ پال کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متوفی کے اہل خانہ کو سرکاری اسکیموں کے فوائد کو یقینی بنانا چاہئے۔اس دوران انھوں نے پرائمری اسکول ناتھو پور میں ممبئی سے آنے والے مہاجر مزدوروں سے بھی بات کی اور کہا کہ تمام لوگ 21 دن تک اسکول میں کوارنٹین میں رہیں۔ انھوں نے گاؤں والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بغیر خاص کام کے گھر سے نہ نکلنے،کورونا وبا سے گھبرانے کی بجائے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے گاؤں کی آشاکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گاؤں میں باہر سے آنے والے لوگوں کی مستقل نگرانی رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ باہر سے آنے والے سبھی گھر میں ہی 21 روز کوارنٹین میں رہیں۔