Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 23, 2020

طلبہ ‏مظاہر علوم ‏وقف ‏کا ‏مظفر ‏پور ‏پہنچنے ‏پر ‏والہانہ ‏استقبال

مہمان رسول کی خدمت باعثِ سعادت ہے
مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی۔

مظفر پور ۲۳ مئ (عبدالرحیم برہولیاوی)۔صداٸے وقت ۔ 
==============================
اس لاک ڈاؤن میں امارت شرعیہ بہار و اڑیسہ و جھاڑکھنڈ کے حضرت امیر شریعت مفکر اسلام مولانا محمد ولی رحمانی دامت برکاتہم کے حکم اور قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی قاسمی کی گذارش پرامارت شرعیہ کے خدام،متعلقین اور ذمہ داران ہرسطح پر سرگرم عمل ہیں،ضرورت مندوں میں غذائی اجناس،کپڑوں کی تقسیم ائمہ مساجد کی ضرورت کاخیال اور غرباء کی ہرممکن مدد بلا تفریق و مذہب و ملت کرنے کاکام بڑے پیمانے پر کیا جارہاہے،امارت شرعیہ کے ذیلی دفاتر کے ذمہ داران،حضرات قضاۃ ،ضلعی کمیٹیوں نے ان تمام کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،ان کاموں میں ایک بڑا کام مختلف مدارس میں پڑھنے والے بہار و اڑیسہ و جھاڑکھنڈ کے طلبہ کی اپنے گھرواپسی کا تھا،حضرات امیر شریعت نے اس موضوع پر خصوصی توجہ دی اور طلبہ کی واپسی کا عمل شروع ہوا،پروگرام کے تحت مظاہر علوم وقف کے طلبہ بھی مظفر پور پہونچے،گاڑی کم و بیش بارہ گھنٹے لیٹ آئ،لیکن امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی اور امارت شرعیہ کمیٹی مظفر پور کے ذمہ داروں نے ان طلبہ سے رابطہ بناۓ رکھا،اور طلبہ کے مظفر پور جنکشن پر پہونچنےپران کا والہانہ استقبال کیا گیا

،استقبال کرنے والوں میں حضرت مفتی صاحب کے علاوہ جناب ماسٹر صبغتہ اللہ رحمانی،جاوید احمد صاحب،محمد شعیب صاحب،ذمہ داران امارت شرعیہ کمیٹی مظفرپور نیز جناب محمد منصور ،محمد سجاد ،مولانا محمد نظر الہدیٰ قاسمی وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں،آنے والے طلبہ جن کا تعلق مدھوبنی ،دربھنگہ ،مظفر پور،سیتامڑھی ،شیوہر،ارریہ ،پورنیہ ، کشن گنج ،بھاگل پور،نوادہ ،رہتاس وغیرہ سے تھا،سرکاری افسران سے رابطہ کرکے ان سب کو بسوں اور ٹرینوں کے ذریعہ ان کے گھر کے لئے روانہ کیا گیا،اس موقع سے طلبہ میں بسکٹ ، پانی اور دوسری اشیاء بھی امارت شرعیہ کمیٹی ضلع مظفر پور کی طرف سے تقسیم کی گئیں،مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے اس خدمت کو باعثِ سعادت قرار دیا،اور فرمایا کہ یہ سب مہمانانِ رسول ہیں،اور مہمانانِ رسول کی خدمت ہم سب کے لئے شرف و سعادت کی بات ہے،انہوں نے اس اہم کام میں پوری مستعدی اور دلچسپی دکھانے کے لئے امارت شرعیہ کی مقامی کمیٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔