Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 7, 2020

ملک میں ابھی ختم نہیں ہوگا کورونا وائرس، ایمس ڈائریکٹر نےکہا- جون- جولائی میں آئیں گے ‏سب ‏سے ‏زیادہ کیس۔‏

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کےڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نےملک میں اس کے اور بڑھنےکا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ ان کے مطابق کووڈ-19 ابھی ختم ہونے والا نہیں ہے۔ جون اور جولائی میں یہ ملک میں عروج پر ہوگا۔
نئی دہلی: صداٸے وقت /ذراٸع / 7 مٸی 2020.
==============================
ملک میں کورونا وائرس  انفیکشن کے معاملے مسلسل بڑھتےجارہے ہیں۔ جمعرات کو ان کی کل تعداد بڑھ کر 52952 ہوگئے ہیں۔ ساتھ ہی ملک میں کووڈ -19 سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1783 ہوگئی ہے۔ ملک دنیا میں اس انفیکشن کی ویکسین تیار کرنےکی کوششیں جنگی پیمانہ پرجاری ہیں۔ اس درمیان دہلی واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے ملک میں اس کے اور بڑھنےکا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ ان کے مطابق کووڈ-19 ابھی ختم ہونے والا نہیں ہے۔ جون اور جولائی میں یہ ملک میں عروج پر ہوگا۔ ان دو مہینوں میں اس کے سب سے زیادہ معاملے سامنے آئیں گے۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا، ’جس طرح سے ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے بڑھ رہے ہیں، اس سے یہ ظاہر ہےکہ جون اور جولائی میں یہ عروج پر ہوگا۔ ان دو ماہ میں اس کے سب زیادہ معاملے سامنے آسکتے ہیں۔
ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے یہ بھی کہا کہ حالانکہ اس کی روک تھام کے کچھ علاج ہیں، لیکن یہ وقت کے ساتھ ہی پتہ چلےگا کہ وہ کتنےکارگر ہیں اور لاک ڈاون بڑھانےکا کیا اثر پڑ رہا ہے۔ ان کے مطابق جون اورجولائی میں کووڈ -19 کے معاملے زیادہ آنے کےبعد ان کی تعداد کم ہونا شروع ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے یہ بھی کہا کہ ملک میں لاک ڈاون کے سبب انفیکشن کے معاملے زیادہ نہیں بڑھ پائے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ -19‘ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3591 نئے کیسز سامنے آنےکے بعد متاثرین کی تعداد 52,952 ہو چکی ہے اور اسی دوران 89 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1783 ہو گئی ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے اب تک مجموعی 52952 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 1084 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی صحت یا ب ہونے والوں کی تعداد 15267 تک پہنچ گئی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورو نا وائرس کا قہر ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر میں صورتحال مسلسل تشویشناک بنی ہوئی ہے اور گزشتہ ایک دن میں ایک ہزار سے زائد 1233 نئے کیسز کےبعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 16758 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران مزید 34 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 651 ہو گئی ہے ۔ وہیں ریاست میں 3094 مریض صحتیا ب بھی ہو چکے ہیں۔