Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 7, 2020

وشاکھاپٹنم ‏۔۔فیکٹری ‏میں ‏گیس ‏لیک ‏کا ‏حادثہ۔۔11 ‏لوگوں ‏کی ‏موت ‏، ‏800 ‏اسپتال ‏میں ‏زیر ‏علاج۔مرنے ‏والوں ‏کے ‏اہلخانہ ‏کو ‏ایک ‏کروڑ ‏کی ‏امداد۔۔۔تین ‏کلو ‏میٹر ‏میں ‏پھیلی ‏گیس۔

 آندھرا پریش میں واقع وشاکھا پٹنم کے آر آر وینکٹ پورم گاؤں میں ایل جی پالیمرانڈسٹری میں زہریلی گیس لیک ہو نے کا حادثہ پیش آیا  اطلاع کےمطابق آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد لوگوں کو اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ موقع پر پولیس فائبریگیڈ اور ایمبولینس پہنچ چکی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 5,000 لوگ یمار ہوگئے ہیں۔۔800 افراد اسپتال میں بھرتی ہیں  اور 11 کی موت واقع ہوئی ہے۔آندھرا کے سی ایم نے مہلوکین کے وارثان کو ایک کروڑ ۔۔سیریس مریض جو وینٹیلیٹر پر ہیں ان کو دس لاکھ اور دیگر متاثرین کو ایک ایک لاکھ کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

امراوتی: آندھرا پریش۔/صداٸے وقت /ذراٸع / 7 مٸی 2020.
==============================
آندھرا پردیش  میں واقع وشاکھا پٹنم کے آر آر وینکٹ پورم گاؤں میں ایل جی پالیمرانڈسٹری میں زہریلی گیس لیک ہو نے کادیب حادثہ پیش آیا  ہے۔ اطلاع کےمطابق آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد لوگوں کو اسپتال لے جایا جا یا گیا ۔ موقع پر پولیس فائبریگیڈ اور ایمبولینس پہنچ نے پہنچکر راحت کا کام کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ 5,000 لوگ یمار ہوگئے ہیں اور 11 کی موت واقع ہوئی ہے۔اور 800 لوگ ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے آندھرا واقعے پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وشاکھاپٹنم کے حوالے سے ایم ایچ اے اور این ڈی ایم اے کے عہدیداروں سے بات کی۔ اس پر سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ میں وشاکھاپٹنم میں سب کی حفاظت اور فلاح کے لئے دعا کرتا ہوں۔
ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایم ایچ او) نے بتایا کہ آر آر وینکٹاپورم گاؤں میں واقع ایل جی پولیمر انڈسٹری میں زہریلی گیس کے رساؤ کے کی وجہ سے لوگ بیمار ہو رہے ہیں اوک کٸی اموات ہو چکی ہیں۔
آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم کے آر آر وینکٹا پورم میں ایل جی پالیمرس نامی کمپنی میں کمیاوی حادثہ ہوا ہے ۔ اس ک ےنتیجے میں 11 افرادہلاک ہوگیے ہی ں۔گیس کے اخراج کا اثر تین کلو میٹر کے دائرے میں دیکھا جارہا ہے ۔بیہوش ہوچکے بچوں اور لوگوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔
سٹی کمشنر نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ کمشنر کے مطابق تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہ گیس تین کلومیٹر کے دائرے میں پھیلی  ہے اور کچھ گاؤں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

لوگ کھجلی اور سانس کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں ۔متاثرہ علاقے کے لوگوں کو فوری گھر چھوڑنے کے لیے کہا گیا ۔اسپتال لائے گیے بیشترلوگوں میں بچے اور خواتین ہیں ۔وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی نے گیس لیک پر جانکاری حاصل کی او ر متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
آندھرا کے وزیر اعلیٰ نے مہلوکین کے ورثإ کو ایک کروڑ، وینٹیلیٹر پر چل رہے مریضوں کو دس لاکھ اور دیگر متاثرین کو ایک لاکھ روپیہ مدد کا اعلان کیا ہے۔
اس حادثہ پر  صدر جمہوریہ ، ناٸب صدر جمہوریہ ، وزیر اعظم ، و دیگر رہنماٶں نے اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔