Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 7, 2020

غربإ ‏، ‏مساکین ‏و ‏ضرورت ‏مندوں ‏کی ‏مدد ‏کیجٸے۔



از/ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی/صداٸے وقت۔
==============================
نئ دہلی(۷/مئ) رمضان المبارک کو حدیث میں شہر مواساۃ یعنی غم خواری کا مہینہ کہا گیا ہے،رمضان المبارک میں ہمیں اپنی عبادتوں کے اہتمام کے ساتھ غربا،مساکین اور ضرورت مندوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے، ہر آدمی اس بات کا خیال رکھ لے کہ اس کا پڑوسی بھوکا نہ سوۓ تو ہر آدمی کی ضرورت کی تکمیل کی شکل بن جائے گی، مال کی زکوٰۃ بے حساب نہیں ، حساب لگا کر نکالیے فطرے کی رقم ضرورت مندوں تک پہونچا ئے، عطیہ کی رقم سے اپنے پڑوسی غیر مسلم بھایئوں کا بھی خیال رکھئے، یہ شرعی اور انسانی تقاضہ ہے، 
ان خیالات کا اظہار معروف اسلامی اسکالر ،نامور عالم دین مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ و ہفت روزہ نقیب کے مدیر محترم نے ایک اخباری اعلانیہ میں کیا ،انہوں نے کہا کہ اس وقت کڑوڑوں لوگ کورونا کی وجہ سے پریشان ہیں ،عالمی سطح پر لاکھوں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،ہندوستان میں بھی یہ مرض تیزی سے اپنے بازو پھیلا رہا ہے،لاک ڈاؤن نے کڑوڑوں لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے، لوگ بھوکے مر رہے ہیں،ایسے میں اپنی جمع پونجی کو عید کی مارکیٹنگ پر صرف کرنا عقلمندی نہیں ہے،عقلمندی یہ ہے کہ مارکیٹنگ سے گریز کریں،عید سادگی سے منائں اور اس سے بچی رقم کو ضرورت مندوں میں تقسیم کردیں تاکہ ان کی بنیادی ضرورت پوری ہوسکے ، اس طرح آپ بازاروں کی بھیڑ سے بچ کر اپنے کو مرض سے محفوظ رکھ سکیں گے اور دوسروں کی صحت کو بھی متأثر کرنے سے بچ سکیں گے،یعنی ثواب بھی ملے گا اور طبی نقطہ نظر سے امراض سے حفاظت کی بھی شکل بنے گی، اس لئے ہمیں ہر حال میں یقینی بنانا چاہیے کہ عید کی فطری خوشی ہم دوسروں کی مدد کرکے حاصل کریں گے،اور ہمارے قائدین خصوصاً امیر شریعت مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی رحمانی دامت برکاتہم نے جو گائیڈ لائن دیا ہے، اس سے سرمو انحراف نہیں کریں گے۔