Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 6, 2020

دہلی ‏اقلیتی ‏کمیش ‏کے ‏چٸیر ‏مین ‏ڈاکٹر ‏ظفر ‏الاسلام ‏کے ‏گھر ‏پر ‏دہلی ‏پولیس ‏کا ‏چھاپہ۔

نٸی دہلی ۔/صداٸے وقت / ذراٸع/:07/مئی 2020 (پریس ریلیز) ۔
=============================
06 /مئی بروز بدھ کو افطار سے چند منٹ پہلے مشہور اسلامی اسکالر، دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام کے مکان پر دہلی پولیس کیا  اسپیشل ٹیم  نے چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔واضح ہو کہ کچھ دنوں پہلے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے ہندوتوائی اسلاموفوبیا کے خلاف ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کے ایک بیان کو بہانہ بناتے ہوئے شدت پسند راشٹروادی ہندوﺅں نے ان کے خلاف کارروائی کے لیے ماحول بنایا پھر ان پر ملک سے غداری اور بغاوت کا مقدمہ تک درج کرلیا گیا، اور آج ہی دہلی پولیس نے سرعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محترم ڈاکٹر خان صاحب کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔دوسری طرف دہلی پولیس کا رول یہ ہیکہ دہلی میں فساد بھڑکانے والے اصلی مجرمین کپل مشرا ، انوراگ ٹھاکر اور جے این یو حملے میں ملوث کومل شرما ، شاہین باغ میں گھسنے والے بندوق بردار اور جامعہ ملیہ میں فائرنگ کرنے والے مشتعل جنونی ہندوﺅں پر کوئی ٹھوس یا سخت کارروائی نہیں کرپائی ہے،
لیکن ایک مشہور مسلمان نام، تعلیم یافتہ مسلم دانشور ، اور مسلمانوں کے لیے دامے درمے کام کرتے رہنے والی شخصیت ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بھی درج ہو گیا ہے اور پولیس آج ان کے گھر پر چھاپہ مار رہی ہے جیسے برتاؤ مجرموں کے ساتھ کیا جاتا ہے یہ دوہرا قانون ، انصاف کے دوہرے معیار ، مستقبل کے بھارت کے لئے شرمناک ہیں ، اس ملک کے آئین اور جمہوری بالادستی کے خلاف ہیں۔