Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 6, 2020

تبلیغی جماعت کےلوگوں کو گھرجانے کی اجازت،............مگر۔۔۔۔۔۔۔۔ دہلی حکومت نےکہا-۔۔۔۔۔۔۔ جن پر مقدمہ درج ہے، ان پر پولیس کرے کارروائی

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نےکہا کہ جماعت کےجو متاثرین ٹھیک ہو چکے ہیں اور ان کی کوارنٹائن کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے، انہیں گھر جانے دیا جائے گا۔

نئی دہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع / ٦ مٸی ٢٠٢٠۔
=============================
 دہلی حکومت نے کورونا وائرس انفیکشن سے صحت مند ہونے والے تبلیغی جماعت کے لوگوں کو گھر جانےکی اجازت دے دی ہے۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نےکہا کہ جماعت کےجو متاثرین ٹھیک ہو چکے ہیں اور ان کی کوارنٹائن کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے، انہیں گھر جانے دیا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ ان جماعت والوں میں سے جن پر بھی مقدمہ ہے، ان پر دہلی پولیس کارروائی کرے۔ انہوں نےکہا کہ ان لوگوں کو پولیس حراست میں بھیجے اور باقی کو گھر جانے دے۔
غور طلب ہے کی مارچ کے آخر میں نظام الدین مرکز سے یا کچھ دوسری جگہوں سے 4 ہزار سے زیادہ تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد پھنسے ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک ہزار سے زیادہ کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے، باقی لوگوں کو مختلف کوارنٹائن سینٹر میں رکھا گیا تھا۔ ان تمام نےحضرت نظام الدین مرکزمیں منعقدہ مذہبی پروگرام میں شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ تبلیغی جماعت سے متعلق میڈیا کے ایک گروپ کی جانب سے ایک بھرم پھیلانےکی بھی کوشش کی گئی اور تمام ترتوجہ تبلیغی جماعت کی طرف موڑ دی گئی تھ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے تبلیغی جماعت کی وجہ سے ہی پورے ملک میں کورونا وائرس پھیلا ہے۔ حالانکہ اب تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں نے پلازمہ ڈونیٹ کرکے عوام کا دل جیت لیا ہے۔ مختلف سطح پر تبلیغی جماعت نے ان کارکنان کی ستائش کی جارہی ہے۔