Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 9, 2020

ہیلپنگ ہینڈ سوسائٹی کا قابل قدر کارنامہ۔۔لاکڈاٶن میں ضرورت مندوں کو کھانا و راشن کی تقسیم، رمضان میں سحری و افطار کا انتظام، اب عید کے کپڑوں کی تقسیم۔

 جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / نماٸندہ / ٩ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
ملک میں کورونا واٸرس کی وبإ کی روک تھام کے لٸے لاکڈاٶن کے چلتے یوں تو بہت سی سوشل تنظیموں اور انفرادی طور پر مخیر حضرات نے غریبوں و ضرورت مندوں کی مدد کی اور کر بھی رہے ہیں۔
شاہگنج میں میڈم  سید شبنم رضوی کی قیادت میں ”ہیلپنگ ہینڈ سوساٸٹی“ نے قابل قدر کارنامہ انجام دے رہی ہے۔جس دن سے لاک ڈاٶن شروع ہوا اسی وقت سے ہیلپنگ ہینڈ سوساٸٹی نے ” کوٸی نہ بھوکا سونے پاٸے “ کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا ۔۔اس مہم کے تحت 28 دنوں تک روزانہ 200 لوگوں کا کھانا ہیلپنگ ہیننڈ سوساٸیٹی کی فاونڈر چیر پرسن میڈم شبنم رضوی نے اپنے ہاتھوں سے ہہنچانے کا کام کرتی رہیں ۔۔رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی میڈم شبنم رضوی کو روزہ داروں کی فکر ہوٸی اور انھوں نے 15 روزہ دار ضرورت مند فیملی کو 15 دنوں کا راشن پہنچایا۔ضرورت مندوں کو افطار و سحری بھی کرا رہی ہیں۔۔اس کے علاوہ روزانہ 30 لڑکیوں کو قرآن شریف کی تعلیم بھی دلاٸی جا رہی ہے۔اور ختم قرآن پر ان بچیوں کو انعام و اکرام سے نوازہ جاٸۓ گا۔
ان سب کے علاوہ اب ہیلپنگ ہینڈ سوساٸیٹی غریبوں اور ضرورت مندوں کی عید کے لٸے بھی فکر مند ہے جس کے چلتے آج 15 غریب و نادار عورتوں کو عید کے کپڑے تقسیم کٸے گٸے۔
ایک سوال کے جواب میں ہیلپنگ ہینڈ سوساٸٹی کی فاونڈر چٸیر پرسن شبنم رضوی نے بتایا کہ ”ہیلپنگ ہینڈ سوساٸٹی “ کا مقصد سماج میں بلا تفریق مذہب و ملت انسانیت کی خدمت کرنا اور ضرورتمندوں ، محتاج ، غریبوں و مظلوموں کے کام آنا ہے۔