Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 6, 2020

کورونا ‏وبإ ‏اور ‏انتظامیہ ‏کا ‏تعصب ‏بھرا ‏رویہ۔۔۔۔۔اسلامی ‏یوتھ ‏فیڈریشن۔

 لکھنٶ / پریس ریلیز۔۔/صداٸے وقت / ٦ مٸی ٢٠٢٠
==============================
پوری دنیا کرونا کی وباء سے جوجھ رہی ہے اور سب مل کر بلا تفریق اس سے لڑ رہے ہیں لیکن بھارت میں انتظامیہ اور میڈیا نے بے شرمی کے ساتھ اس کو بھی مسلمانوں سے جوڑ دیا ہے اور اب یکطرفہ مسلمان حکومتی عتاب کا شکار ہیں۔
ملک کے کئی صوبوں میں تبلیغی جماعت کے معصوم افراد کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہاہے۔اس سلسلے میں یوپی حکومت کا رویہ سب سے زیادہ شرمناک رہا ہے۔
صوبے کے وزیر اعلیٰ نے علی الاعلان کرونا کے پھیلاؤ کا الزام تبلیغی جماعت کے سر جڑ دیا ہے اور سخت کارروائی کی بات کی ہے جس کا اثر واضح طور پر نظر آرہا ہے۔
پولیس کے ظالمانہ رویہ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ تبلیغی جماعت کے ان افراد کو بھی گرفتار کررہی ہے جو سال بھر سے کہیں نہیں گئے۔ان کو کورینٹائن کیا گیا اس کے بعد اب جیل بھیج دیا گیا۔
صرف اعظم گڑھ میں 4 مئی کو پچاس کے قریب لوگوں پر کاروائی ہوئی اور ان پر سنگین دفعات لگا کر جیل بھیج دیا گیا۔
ابھی اج کی تازہ خبر ہے کہ جونپور کے تبلیغی جماعت کے امیر محمد نسیم صاحب کا کورینٹائن سینٹر میں انتقال ہوگیا۔ محمد نسیم صاحب مرکز دہلی بھی نہیں گئے تھے۔خبر آرہی ہے کہ وہ دل کے مریض تھے،انتظامیہ سے انہوں نے پورا تعاون کیا لیکن انتطامیہ نے جانب دارانہ رویہ اپنایا اور انہیں معقول علاج فراہم نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے انکی موت واقع ہوگئی۔
اسلامک یوتھ فیڈریشن (آئی وائی ایف) اندھا دھند ہورہی گرفتاریوں کی سخت مذمت کرتی ہے نیز حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور ان گرفتاریوں ہر روک لگائی جائے،گرفتار کیے گئے لوگوں رہا کیا جائے اور جانب دارانہ رویہ سے پرہیز کیا جائے۔
حکومت اور پولیس کا یہ رویہ ملک اور عوام کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔
کرونا جیسی خطرناک وباء سے متحد ہوکر ہی مقابلہ ممکن ہے لیکن ایسی نازک صورتحال میں حکومت اور پولیس کا رویہ انتہائی قابل مذمت ہے، شرمناک اور غیر اخلاقی ہے۔

جاری کردہ
شعبہ میڈیا
آئی وائی ایف (یوپی)