Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 30, 2020

لاک ‏ڈاٶن ‏کی ‏مدت ‏میں ‏٣٠ ‏جون ‏کی ‏توسیع ‏کے ‏بعد ‏مرکزی ‏حکومت ‏نے ‏جاری ‏کی ‏نٸی ‏گاٸیڈ ‏لاٸن ،،، ‏کھلیں ‏گی ‏عبادت ‏گاہیں۔

لاک ڈاٶن 5 کیلئے وزارت داخلہ نے سنیچر کو نئی گائڈ لائن جاری کی ہیں۔ نئی گائڈ لائنس کے مطابق کنٹینمینٹ زون میں اب بھی پوری طرح سے پابندی رہے گی لیکن باقی جگہوں پر دھیرے۔دھیرے چھوٹ دی جائے گی۔ یہ گائیڈ لائنس 1 جون سے 30 تک کیلئے رہیں گی۔ 

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٣٠ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
مرکزی حکومت نے کوروناوائرس لاک ڈاؤن پر لوگوں کو بڑی راحت دی ہے۔ حکومت نے سنیچر کو لاک ڈاؤن کو لؤکھولنے کیلئے ان لاک جاری کیا ہے۔ ان لاک ون  کیلئے وزارت داخلہ نے سنیچر کو نئی گائڈ لائن جاری کی ہیں۔ نئی گائڈ لائنس کے مطابق کنٹینمینٹ زون میں اب بھی پوری طرح سے پابندی رہے گی لیکن باقی جگہوں پر دھیرے۔دھیرے چھوٹ دی جائے گی۔ یہ گائیڈ لائنس 1 جون سے 30 تک کیلئے رہیں گی۔ نئی گائیڈ لائنس کے مطابق اب رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک رات کا کرفیو جاری رہے گی۔ جو ضروری چیزیں ہیں۔ ان کے لئے کوئی کرفیو نہیں رہے گا۔ ابھی تک یہ شام 7سے 7 بجے تک تھا۔
حکومت نے ریستوراں اور شاپنگ مال کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ پہلے مرحلے میں ، 8 جون 2020 سے ہوٹلوں ، ریستوراں ، شاپنگ مالز کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ بتادیں کہ لاک ڈاؤن ون 1 کے بعد سے ہوٹلوں ، ریستوراں ، شاپنگ مالز بند ہیں  جسے 25 مارچ کو نافذ کیا گیا تھا۔
ان لاک کے دوسرے مرحلے میں اسکولوں ، کالجوں کو کھولنے پر غور کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ جولائی کے مہینے کی صورتحال کے مطابق لیا جائے گا۔
وہیں ان لاک کے تیسرے مرحلے میں صورتحال پر غور کرتے ہوئے بین الاقوامی ہوائی سفر ، میٹرو ، سنیما ہال اور جم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
حکومت نے تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے قبل  مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے تمام عبادت گاہوں  مندروں ، مساجد اور گرودواروں کو کھولنے کی منظوری دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس حکم کو یکم جون سے بنگال میں نافذ کیا جائے گا۔
اب ریاستوں اور ریاست کے اندر لوگوں اور سامان کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ اس کے لئے الگ سے کوئی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ضابطے کے مطابق، اسکول، سنیما ہال پر فیصلہ جولائی کے مہینے میں حالات کے حساب سے لیا جائے گا۔ رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک نقل وحرکت پر پابندی ہوگی۔ پہلے شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک پابندی رہے گی۔ حکومت نے اسے ان لاک 1.0 نام دیا گیا ہے۔ اسکول، کالج وغیرہ کھولنے کے لئے سبھی متعلقہ فریق سے بات کرکے جولائی میں فیصلہ لیا جائے گا۔
ملک میں یکم جون سے 30 جون تک لاک ڈاون جاری رہے گی۔ اس دوران ریاستی حکومتیں اسکول اور کالج کھولنے پر فیصلہ لیں گی۔ اس دوران کنٹنمنٹ زون پر پابندی جاری رہے گی۔ ملک میں 25 مارچ سے لاک ڈاون جاری ہے۔ مرکزی حکومت نے لاک ڈاون بڑھا دیا ہے۔ حالانکہ اس بار مزید چھوٹ دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے کنٹنمنٹ زون کے باہر کے علاقوں کو پھر سے کھولنے کے لئے نئے احکامات جاری کئے ہیں۔ نیا حکم یکم جون سے نافذ ہوگا اور 30 جون تک موثر رہے گا۔ اس دوران لاک ڈاون کو کھولنے کا بھی عمل ہوگا۔ اس دوران اقتصادی سرگرمیوں پر فوکس رہے گا۔
کورونا وائرس کے درمیان مرکزی حکومت نے لاک ڈاون 5.0 کے لئے گائڈ لائن جاری کرتے ہوئے ایک ماہ کے لئے لاک ڈاون کو بڑھا دیا ہے۔ ملک میں 30 جون تک لاک ڈاون جاری رہے گا۔ وزارت داخلہ نے گائڈ لائن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کنٹنمنٹ زون میں مرحلہ وار طریقے سے چھوٹ دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملے 173,763 ہوگے ہیں۔ ہفتہ کو وزارت صحت کے ذریعہ جاری اعدادوشمار کے مطابق کووڈ-19 کے سبب مہلوکین کی تعداد 4971 ہوگئی ہے۔