Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 30, 2020

پاک مقبوضہ کشمیر پر ہوسکتا ہے ہندستان کا کنٹرول؟ راجناتھ سنگھ بولے۔ کسی امکان سے انکار نہیں۔

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے پاک مقبوضہ کشمیر پر ہندستان کے کنٹرول کے امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔
نٸی دہلی  /صداٸے وقت /ذراٸع / ٣٠ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے پاک مقبوضہ کشمیر (PoK) پر ہندستان کے کنٹرول کے امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ آنے والے وقت میں اس پر پر ملک کا کنٹرول ہوسکتا ہے۔ ایک نجی چینل کو دئے انٹرویو میں راجناتھ نے واضح طور پر کہا کہ پاک مقبوضہ کشمیر ہندستان کا حصہ ہے اور پاکستان کو اپنی ناپاک حرکتوں سے بچنا چاہئے۔
مستقبل میں پاک مقبوضہ کشمیر کے امکان کو لیکر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کسی بھی امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ کب کیا ہوگا۔ کہا نہیں جاسکتا۔ 
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کا وجود شاید ہندستان کی مخالفت پر ہی مبنی ہے۔ ہم ایل او سی پر پاکستان کی گولہ باری کا جواب ہمیشہ دیتے ہیں۔ جبکہ پاکستان نے پابند نہیں کیا نہ کیا نہ ہم نے ایئر اسٹرائیک کی، نہ سرجیکل اسٹرائیک۔ پاکستان کی وجہ سے ہی یہ نوبت آئی۔ وزیر دفاع راجناتھ نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک اور ایئر اسٹرائیک بہت ہی کامیاب رہی۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ہندستان کوئی فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے تو کیا ان کو سرجیکل اور ایئر اسٹرائیک کا خوف ستا رہا ہے۔
ہندوستانی اقلیتوں کو لیکر پاکستان کے تبصرے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان ، ہندوستان کے شہریوں اور اقلیتوں کو بھڑکانے سے باز آئے۔ کہا کہ اقلیتیں ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔ سب سے پہلے ہم سبھی ہندوستانی ہیں