Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 11, 2020

ٹریکٹر ‏کی ‏زد ‏میں ‏آنے ‏سے ‏باٸیک ‏سوار ‏‏فوجی ‏، ‏ظفر ‏الدین ‏خان ‏کی ‏موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت  (نماٸندہ)۔١١ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے شیتل گنج بازار کے قریب جونپور۔مرزاپور شاہراہ پر پیر کی صبح ٹریکٹر کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار ایک فوجی کی موت ہو گئی۔فوجی کی موت کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ٹریکٹر ڈرایؤر کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق چندولی ضلع کے گوپال پور کے رہنے والے ظفرالدین خان 46ولدوکیل احمدموٹرسائیکل سے پیر کے روزکسی کام سے جونپور آ رہا تھا، جیسے ہی شاہراہ کے مذکورہ بازار کے قریب پہنچا،تیز رفطار سے آرہے ٹریکٹر کی زد میں آگیا۔حادثہ میں موٹرسائیکل سوار فوجی کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ڈرائیور ٹریکٹر کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔حادثہ کے بعد شاہراہ پر دونوں جانب گاڑیوں کی قطار لگ گئی۔اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے شاہراہ پر آمد ورفت شروع کرایا۔جیب سے ملے کارڈ کی بنیاد پر پولیس نے فوجی کی شناخت کراتے ہوئے اطلاع اہل خانہ کو دیکر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔