Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 11, 2020

جونپور۔۔سابق ‏ممبر ‏پارلیمنٹ ‏دھننجٸے ‏سنگھ ‏گرفتار۔۔ایک ‏پروجیکٹ ‏کے ‏منیجر ‏کو ‏اغوٕا ‏کرنے ‏اور ‏جان ‏سے ‏مارنے ‏کی ‏دھمکی ‏دینے ‏کا ‏الزام۔۔۔سیاسی ‏حلقوں ‏میں ‏کھلبلی۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١١ مٸی ٢٠٢٠۔ (نماٸندہ) ۔
=============================
سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجئے سنگھ کو لائن بازار پولیس نے پیر کی صبح کالی کٹی واقع ان کی رہائش گاہ سے شہر میں چل رہے ایک پروجیکٹ کے منیجر کو اغوا کرنے اور دھمکی دینے کے معاملے میں گرفتار کر لیا۔سابق ممبر پارلیمنٹ کے گھر پولیس کے دبش دیتے ہوئے سیاسی گلیارے میں کھلبلی مچ گئی اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔پولیس نے سابق ممبر پارلیمنٹ کو گرفتار کر چالان عدالت میں پیش کیا تو انہیں 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔
مظفر نگر ضلع کے رہنے والے پروجیکٹ منیجر ابھینوسنہال نے لائن بازار پولیس کوتحریر دیکر الزام لگایا کہ سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کے دو لوگ اتوار کی شام  لائن بازار کے تحت پچہٹیاں سائٹ پر پہنچے یہاں سے ایک کالی فارچیونر کار میں اغوا کرکے سابق رکن پارلیمنٹ کی رہائش گاہ لایا گیا۔ پوجیکٹ مینیجر نے بتایا کہ سابق رکن پارلیمنٹ کی جانب سے کام میں بالو سپلائی کیا جاتا ہے جو خراب میعار کا ہے،پروجیکٹ مینیجر نے بالو کے میعار پر سوال اٹھاتے ہوئے سپلائی لینے سے منع کر دیا تھا۔الزام ہے کہ اس کے بعد سابق رکن پارلیمنٹ نے پستول کے دم پر اسے دھمکی دیتے ہوئے چھوڑ دیا۔ دھمکی سے خوفزدہ پروجیکٹ منیجر رات میں ہی لائن بازار تھانے پہنچا اور تحریر دیکر مقدمہ درج کرایا۔ پولیس نے تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے پیر کی الصبح ہی سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ سابق رکن پارلیمنٹ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارکر ایک دیگر ملزم کے ساتھ گرفتار کر تھانے لانے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔سی جے ایم کی عدالت میں سماعت کے دوران انھیں 14دن کی عدالتی تحویل پر جیل بھیج دیا۔