Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 11, 2020

جونپور۔۔ضلع ‏میں ‏مزید ‏تین ‏مریض ‏کرونا ‏پازیٹیو ‏ملنے ‏سے ‏انتظامیہ ‏میں ‏تشویش۔عوام ‏میں ‏سراسیمگی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ١١ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ) ۔
==============================
ضلع میں 8 کورونا مثبت مریضوں کی رپورٹ گزشتہ روز منفی ہونے کے بعد پیر کو ایک بار پھر تین کورونا مثبت مریض ملنے سے کھلبلی مچ گئی۔ یہ تینوں مریض مہاراشٹر سے کسی طرح گاؤں پہنچ گئے ہیں اور انھیں کوارنٹین کراتے ہوئے خون کے نمونے لیکر جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔پیر کو رپورٹ آنے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم نے تینوں کو ایمبولنس سے وارانسی کیلئے بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ رام نگر ترقیاتی بلاک کے چھانگا پور دوئم گاؤں کے رہنے والے برجیش یادو ولدچھوٹے لال ممبئی کے گورے گاؤں ویسٹ پریم نگر میں رہتا ہے۔ وہاں سے وہ موٹرسائیکل کے ذریعے گزشتہ روزجون پور پہنچا جس کی اطلاع پر محکمہ صحت نے 5 مئی کو خون کا نمونہ لیکر جانچ کیلئے بھیج گھر میں ہی کوارٹین کیا تھا۔پیر کے روز برجیش کی جانچ رپورٹ مثبت ملی۔
اس کے علاوہ رام نگر بلاک کے لاکھا پور گاؤں کا سنجے کمار پٹیل ولد آر این پٹیل ممبئی کے اکبر لال کمپاؤنڈ روم نمبر 9 بالا چال آزاد نگر سے30 اپریل کو چار پہیا گاڑی سے سوار ہو کراپنے گاؤں آیا تھا۔ 5 مئی کو اس کے بھی خون کا نمونہ لیا گیا تھاجس کی رپورٹ پیر کو مثبت آئی۔
اسی طرح اسی بلاک کے گھاگھر پور پرتھوی پور کے رہنے  والے ستیم سنگھ ولد رام سمجھ 27 اپریل کو ممبئی کے اندھیری ایسٹ سے گاؤں کے لئے روانہ ہوا تھا اور 30 اپریل کو گھرپہنچا تھا۔اس کے بھی خون کا نمونہ 5 مئی کو لیتے ہوئے گاؤں کے اسکول کے کوارنٹین کرایا گیا تھا۔سی ایم او ڈاکٹر رام جی سنگھ نے بتایا کہ جانچ کے دوران اور پیر کے روز تین مریض کورونا مثبت ملے،حالانکہ ان مریضوں میں سے کسی کو صحت سے متعلق کوئی پریشانی نہیں ہے۔ محکمہ صحت اب ان کے ساتھ ممبئی سے آنے والے لوگوں کی نشاندہی پر جانچ کرانے میں مصروف ہو گئی ہے۔تینوں مریضوں کو ایمبولنس کی مدد سے علاج کیلئے وارانسی بھیج دیا گیا۔