Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 11, 2020

جونپور۔۔تملناڈو ‏سے ‏مزدوروں ‏کو ‏لیکر ‏خصوصی ‏ٹرین ‏جونپور ‏جنکشن ‏پہنچی۔۔۔سبھی ‏مسافروں ‏کی ‏جانچ۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /١١ مٸی ٢٠٢٠۔(نماٸندہ)۔
==============================
تمل ناڈو کے کویمبٹور سے 1200مزدوروں کو لیکر خصوصی ٹرین پیر کے روز شہر کے بھنڈاری اسٹیشن پر پہنچی۔اسٹیشن پر پہنچتے ہی ڈاکٹروں کی ٹیم نے سبھی مسافروں کے صحت کی جانچ کرتے ہوئے گھروں میں 21روز کوارنٹین رہنے کی صلاح دی۔ضلع انتظامیہ نے سبھی مزدوروں کو روڈویزر کی بسوں سے ان کے اضلاع تک بھیجا۔
پیر کے روز شہر کے بھنڈاری اسٹیشن پر تمل ناڈو کے کویمبٹور سے 1200مزدوروں کو لیکر خاص ٹرین پہنچی۔اسٹیشن پر پہنچتے ہی مسافروں کے چہروں پر گھر پہنچنے کی خوشی صاف نظر آرہی تھی۔اسٹیشن پر اتررتے ہی محکمہ صحت کی ٹیم نے سبھی مسافروں کی جانچ کی۔اسٹیشن کے باہر نکلتے ہی ضلع انتظامیہ کی جانب سے سبھی کو ناشتہ کراتے ہوئے راشن کٹ دیکر ان کے اضلاع کو جانے والی بسوں میں سوار کرایا۔اس دوران ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ سبھی مسافروں کے صحت کی جانچ کرتے ہوئے ان کو راشن کٹ دیکر گھروں کو بھیجتے ہوئے گھر میں ہی21روز تک کوارنٹین میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔