Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 9, 2020

کھانا ‏بناتے ‏ہوٸے ‏تین ‏روز ‏قبل ‏جلنے ‏سے ‏ہوٸی ‏خاتون ‏کی ‏موت ‏پر ‏سسرال ‏والوں ‏کے ‏خلاف ‏مقدمہ۔

جون پور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ذراٸع(نماٸندہ)۔
==============================
کیراکت کوتوالی حلقہ کے مرارا گاؤں میں چار روز قبل کھانہ بناتے وقت مشتبہ حالت میں جھلسی خاتون کی موت کے معاملے میں ہفتہ کے روز پولیس نے والد کی تحریر پر سسرال کے تین لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے سورج گری کی اہلیہ ہیما گری22چار روز قبل گھر میں کھانہ بناتے وقت مشتبہ حالت میں آگ کی زد میں آکر شدید جھلس گئی تھی۔اہل خانہ نے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی تھی۔معاملے میں ہفتہ کے روز کوتوالی پہنچ کر والد نے تحریر دیکر الزام لگایا کہ اس بیٹی کی شادی کچھ مہینے قبل ہی ہوئی تھی جس میں جہیز کے سارے سامان دیے گئے تھے باوجود اس کے سسرال کے لوگ جہیز کم لانے کی بات کرتے ہوئے استحصال کرتے تھے اور اسی لئے جلا کر قتل کردیا۔پولیس نے تحریر کی بنیاد پر سانس،خسر اور نند کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے گرفتارکر چالان عدالت بھیج دیا۔