Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 9, 2020

پنجاب ‏کے ‏پٹیالہ ‏سے ‏چلی ‏خصوصی ‏ٹرین ‏جونپور ‏جنکشن ‏پہنچی۔مزدوروں ‏کی ‏طبی ‏جانچ۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٩ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
پنجاب صوبے کے پٹیالہ سے چلی خصوصی ٹرین ہفتہ کی صبح شہر کے بھنڈاری اسٹیشن پر 1201مزدوروں کو لیکر پہنچی۔ٹرین میں ضلع کے رہنے والوں کی اکثریت تھی۔جونپور اسٹیشن پر پہنچتے ہی سبھی مسافروں کی ڈاکٹروں کی ٹیم کے زریعے جانچ کی گئی۔جانچ کے بعد سبھی مسافروں کو ناستہ کراتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے بسوں کے زریعے ان کی منزلوں کو بھیجا۔
ہفتہ کے روز پنجاب کے پٹیالہ ضلع سے 1201مزدوروں کو لیکر چلی شرمک ایکسپریس خصوصی ٹرین صبح ہی شہر کے بھنڈاری اسٹیشن پر پہنچ گئی۔اس دوران پہلے سے موجود انتظامی افسران سمیت ڈاکٹروں نے کی ٹیم نے سبھی مسافروں کو ٹرین سے اتار کر صحت جانچ کیا۔صحت جانچ کے بعد سبھی مسافروں کو معاشرتی فاصلے پر عمل کراتے ہوئے اسٹیشن کے باہر لایا گیا جہاں سے ناشتہ کا پیکٹ اور پانی کی بوتل کے ساتھ سبھی کو ان کی منزل تک جانے کیلئے روڈویز کی بسوں سے روانہ کیا گیا۔ٹرین میں سوار ہو کر آئے مسافروں نے بتایا کہ ٹرین میں سفر کرنے کیلئے ان سے کوئی پیسہ وصول نہیں کیا گیا بلکہ راستہ میں کھانے کا پیکٹ وغیرہ مہیا کرایا گیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے سبھی مزدوروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گھر پہنچ کر سبھی لوگ 21دن تک گھر میں ہی کوارنٹین کے قانون پر عمل کرتے ہوئے رہیں گے۔