Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 9, 2020

جونپور۔۔۔معمولی ‏بانس ‏کاٹنے ‏کی ‏شکایت ‏پر ‏قتل۔۔اہل ‏خانہ ‏بد ‏حال

جون پور۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت / ٩ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
جلالپور تھانہ حلقہ کے بدلپور گاؤں میں ہفتہ کے روز بانس کاٹنے کے معمولی تنازعہ کے دوران شکایت لیکر پہنچے شخص نے نوجوان پر دھاردار ہتھیار سے حملہ کر دیا جس کے سبب میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔اہل خانہ کے زریعے علاج کیلئے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے گیا پرساد کے گھر کے قریب بانس لگا ہو اہے جس میں ہفتہ کے روز پڑوس کا رہنے والے انوراگ ولد ہری پرساد بانس کانٹ رہا تھا۔بانس کانٹتے وقت گیاپرساد نے انوراگ کو منع کیا تو دونوں کے درمیان کہاسنی ہونے لگی جس کے بعد دونوں اپنے گھر چلے گئے۔ادھر کچھ وقت بعد گیاپرشاد کے بیٹے انکش21کو معلومات ہوئی تو وہ پڑوسی کے گھر شکایت لیکر پہنچ گیا جس سے ناراض ملزم انوراگ نے دھاردار ہتھیار سے انکش پر حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو کر تڑپنے لگا۔نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملتے ہی پہنچے اہل خانہ نے علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔معمولی تنازعہ میں نوجوان کے قتل ہونے کی خبر ملتے ہی پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔